اسٹریٹ کراٸمز، ڈکیتی اور منشیات فروش کرنے والے گروہ کے 4 ملزمان کو اسلحہ و منشیات سمیت گرفتار کرلیا۔
اسٹریٹ کراٸمز، ڈکیتی اور منشیات فروش کرنے والے گروہ کے 4 ملزمان کو اسلحہ و منشیات سمیت گرفتار کرلیا۔
اسٹریٹ کراٸمز، ڈکیتی اور منشیات فروش کرنے والے گروہ کے 4 ملزمان کو اسلحہ و منشیات سمیت گرفتار کرلیا۔
کراچی : ایس آئی یو سی آئی اے کی ٹیم نےتین مختلف کاروائیوں میں اسٹریٹ کراٸمز اور ڈکیتیآں اور منشیات فروش کرنے والے گروہ کے 4 ملزمان کو اسلحہ و منشیات سمیت گرفتار کرلیا۔
پہلی کاروائی، ایس آئی یو کی ٹیم نے مخفی اطلاع پر بمقام مین گیٹ وومن کالج برنس روڈ کراچی سے ملزم دانش اختر ولد نعیم اختر کو گرفتار کرلیا۔ ملزم بالا قبل ازیں متعدد مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جاچکاہے۔
دوسری کاروائی، ایس آئی یو کی ٹیم نے مخفی اطلاع پر بمقام مین گیٹ الحمید پبلک اسکول خواجہ اجمیر نگری کراچی میں کاروائی کرتے ہوۓ زیل ملزمان کو اسلحہ اور منشیات سمیت گرفتار کرلیا۔ (1) نواب خان ولد امید خان (2) میرحسن ولد میاں بخش۔ ملزمان تھانہ منگھو پیر اور تھانہ بگٹی ضلع ڈیرہ بگٹی کے مقدمات میں بھی ملوث ہیں۔
تیسری کاروائی، ایس آئی یو کی ٹیم نے مخفی اطلاع پر بمقام اندرون سریا گلی نزد کچرا کنڈی علاقہ کلا کوٹ کراچی سے ملزم محمد آصف ولد قادر بخش کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا۔ ملزمان سے 3 پستول بمعہ 8 راؤند اور 1045 گرام چرس برآمد ہوئی۔ ملزمان نے اندرون شہر کراچی کے مختلف مقامات پر اسٹریٹ کرائمز ۔ ڈکیٹیوں اور منشیات فروخت کرنے کاانکشاف کیا ہے ۔
ملزمان سے برآمدہ اسلحہ اور منشیات کا مقدمہ اسلحہ ناجائز اور منشیات ایکٹ کے تحت قائم کیے گۓ ہیں۔ ملزمان بالا کے انکشافات اور گرفتارکے متعلق تھانہ جات کراچی کو اطلاع دی جاری ہے۔ ملزمان سے مزید انکشافات کی توقع ہے۔
ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے