پاکستان بھر میں انٹرنیٹ کب تک بند رہے گا ؟ اہم خبر سامنے آگئی
پاکستان بھر میں انٹرنیٹ سروس بند کرگی گئی۔
پاکستان بھر میں انٹرنیٹ کب تک بند رہے گا ؟ اہم خبر سامنے آگئی
اسلام آباد: ملک انٹرنیٹ سروس کی بندش سے متعلق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کا بیان سامنے آگیا۔ پی ٹی اے نے اپنی جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ملک میں انٹرنیٹ سروس کی بندش غیر معینہ مدت کیلئے ہے۔
پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ سروس محکمہ داخلہ کی درخواست پر بند کی گئی ہے۔ گزشتہ روز چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی گرفتاری کے بعد پاکستان کے مختلف شہروں میں انٹرنیٹ سروس بند کردی گئی تھی۔ اسلام آباد، لاہور، راولپنڈی اور کراچی سمیت متعدد شہروں انٹرنیٹ کی بندش سے یوٹیوب، فیس بک، ٹوئٹر اور انسٹا گرام میں خلل واقع ہوا ہے۔
واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری پر ملک کے متعدد شہروں میں کارکنان اور عوام سراپا احتجاج ہیں اور کئی مقامات پر پرتشدد واقعات بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔ ان واقعات کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی جارہی ہیں جس کے باعث عوام میں مزید غم وغصہ پایا جاتا ہے۔
حکومتی ذرائع نے پاکستان میں انٹرنیٹ سروس کی بندش کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ سوشل میڈیا پر پروپیگنڈے کو روکنے کے لئے انٹرنیٹ سروسز کو بند کیا گیا۔