ہمیں ہمارے کوٹے پر بُنیادی ضروریات زندگی نہیں مل رہی ہیں۔ ڈاکٹر فاروق ستار
موجودہ حالات ماحولیاتی اور سیاسی حوالے سے ایک ویک اپ کال ہیں۔ ڈاکٹر فاروق ستار
ہمیں ہمارے کوٹے پر بُنیادی ضروریات زندگی نہیں مل رہی ہیں۔ ڈاکٹر فاروق ستار
کراچی : چشتی فیملی فاؤنڈیشن اور ڈسٹرکٹ ایسٹ کے تعاون سے ولی الدین پرماگارڈن لیبارٹری کے افتتاح کے موقع پر دارلصحت ہسپتال میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار بطورِ مہمان خصوصی شریک ہوئے۔
شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ میری خوش نصیبی ہے کے مجھے ولی الدین چشتی کی صحبت میں رہنے کا موقع ملا، کراچی پاکستان کی معیشت کا مرکز ہے موجودہ حالات ماحولیاتی اور سیاسی حوالے سے ایک ویک اپ کال ہیں کراچی کی زیادہ تر آبادی کو لاپتہ کردیا گیا ہے جیکب آباد لاڑکانہ کشمور کی آبادی میں تو اضافہ ہورہا ہے کراچی کی آبادی کم ہوری ہے کراچی کی مرغی کے انڈے سے ایک زردی اور جیکب آباد لاڑکانہ کی مرغی کے انڈے سے چار زردیاں برآمد ہورہی ہیں یہ کیسا فرٹیلیٹی ریٹ ہے؟ ہمیں لاپتہ مینڈیٹ اور آبادی کو بازیاب کروانا ہے۔
شہری علاقوں کے ساتھ ناانصافیاں بند ہونی چاہئیں، جعلی ڈومیسائل پر شہری علاقوں میں نوکریاں بانٹنے کا سلسلہ بند ہونا چاہئے ہمیں ہمارے کوٹے پر بُنیادی ضروریات زندگی نہیں مل رہی ہیں ہمیں اپنے کمفرٹ زون سے باہر آکر کام کرنا ہوگا یہ کوئی تعصب یا لسانیت کی بات نہیں ہے۔
ڈاکٹر فاروق ستار کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں بیماری سے پہلے اس کی احتیاطی تدابیر کرنا ہونگی مختلف این جی اوز کام کم کر رہی ہیں پر انکے نام زیادہ ہیں ہمیں زمین کو موئسچرائزر کرنا ہے کراچی کو گرین کلین بنانے کے لیئے لانگ ٹرم پالیسیز بنانی ہونگی ہمیں کراچی کو زبردست بنانا ہے شہر میں بادام، جامن، نیم کے درخت لگانے ہیں تاکہ شہریوں کو زندگی گزارنے کے لیئے ایک صحت مند ماحول میسر آسکے۔
تقریب میں مختلف ماہرین نے ماحولیات سے متعلق خطرات سے شرکاء کو آگاہ کیا اور ان سے بچنے کے لیئے شعور اور آگاہی اجاگر کرنے کے حوالے سے ترغیب دی گئی. تقریب میں چشتی فیملی فاؤنڈیشن کے روح رواں سلطان صلاح الدین چشتی، ایڈمنسٹریٹر کراچی سیف الرحمان, ایڈمنسٹریٹر ایسٹ سیّد شکیل احمد اور شرکاء کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔