جماعت اسلامی منتخب جنرل کونسلر منیب وسیم برسات سے پہلے نالے کی صفائی میں مصروف
یاد رہے یہ وہی نالہ ہے جس میں پچھلے سال ایک خاتون اور ایک بچی گر کے اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔
جماعت اسلامی منتخب جنرل کونسلر منیب وسیم برسات سے پہلے نالے کی صفائی میں مصروف
تفصیلات کے مطابق شادمان ٹاون سیکٹر 14-اے کے نالے کی صفائی کا کام شروع کردیا گیا۔ برسات کی آمد کی وجہ سے اس نالے کو صاف کرایا جارہا ہے۔ یہ نالہ پوری بھٹو کالونی کا برساتی پانی اور گٹر کا پانی نکلانے کا کام کرتا ہے۔ شادمان ٹاون سیکٹر 14-اے سے ہوتا ہوا قلندریا چورنگی اور شادمان ٹاون سیکٹر 14-بی میں جاتا ہے اور وہاں سے پھر سخی حسن چورنگی میں شامل ہوتا ہے۔
اس نالے کی صفائی کا کام کافی عرصہ سے روکا ہوا تھا۔ جس کی وجہ سے علاقہ مکین کافی پریشان تھے۔ کیونکہ اگر اس نالے کی صفائی نا ہوتی تو برسات میں یہ نالہ بھر جاتا ہے اور باہر بہہنا شروع کردیتا ہے۔ اس نالے سے بہہتا ہوا پانی لوگوں کے گھروں میں داخل ہوجاتا ہے جس کی وجہ سے ان کو کافی مشکلات کا سامنا ہے۔
جماعت اسلامی کے منتخب جنرل کونسلر جناب منیب وسیم نے چئیرمین فرحان سہیل کی ہدایت پر اس نالے کی صفائی کا کام اپنے سامنے شروع کرایا اور اس کام کو پورا ہونے تک وہ خود وہاں موجود رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پہلے مرحلہ میں اس نالے کو صاف کرایا جائے گا اور دوسرے مرحلہ میں نالے سے نکلنے والے کچرے کو اٹھایا جائے گا۔
یاد رہے کہ اس نالے کی صفائی کو لے کر شادمان ٹاون کے سماجی کارکن جناب عمیر عثمانی صاحب کافی دنوں سے بی این آر کے خالد صاحب سے رابطہ میں تھے ان کا کہنا ہے کہ وہ شادمان ٹاون کے مسائل کے حل کے لئے ہر کسی سے بات کرنے اور ملنے کو تیار ہیں۔ بس شرط یہ ہے ہمارے مسائل کو حل کیا جائے۔ خالد صاحب نے ان کی درخواست پر نالے کی صفائی کے لئے ایکسیویٹر مشین لگوائی تھی۔ جس پر عمیر عثمانی نے ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔