Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

تمام اضلاع میں سیکیورٹی ہائی الرٹ رکھی جائے۔ وزیر داخلہ سندھ

رمضان المبارک 2026ء کے دوران امن و امان کے فول پروف انتظامات یقینی بنائے۔وزیر داخلہ سندھ

0

تمام اضلاع میں سیکیورٹی ہائی الرٹ رکھی جائے۔ وزیر داخلہ سندھ

کراچی : رمضان المبارک 2026ء کے دوران امن و امان کے فول پروف انتظامات یقینی بنائے۔وزیر داخلہ سندھ کی ہدایت۔

وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ سندھ پولیس غیرمعمولی سیکیورٹی اقدامات پر مشتمل کنٹی جینسی پلان کی ترتیب دے۔ کنٹی جینسی پلان میں ذیل نکات پر خصوصی فوکس رکھا جائے۔ تمام اضلاع میں سیکیورٹی ہائی الرٹ رکھی جائے۔

وزیر داخلہ سندھ نے مزید کہا کہ مساجد، امام بارگاہوں، مزارات اور نماز تراویح کے کھلے اجتماعات پر خصوصی پولیس نفری تعینات کی جائے۔ افطار اور سحر کے اوقات میں مارکیٹس، شاپنگ ایریاز اور رش والے مقامات پر اضافی پولیس موبائلز اور پیدل گشت یقینی بنایا جائے۔ اہم شاہراہوں،داخلی و خارجی راستوں اور حساس مقامات پر ناکہ بندی اور اسنیپ چیکنگ کے عمل کو مزید مؤثر بنایا جائے۔ خفیہ معلومات کی بنیاد پر سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز تیز کیے جائیں، مشتبہ عناصر پر کڑی نظر رکھی جائے۔

انکا کہنا تھا کہ اسٹریٹ کرائم، ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں کی روک تھام کے لیے خصوصی کریک ڈاؤن کیا جائے۔ جرائم پیشہ عناصر اور گروہوں کے خلاف بلاامتیاز کاروائی کی جائے۔ پیٹرولنگ، سی سی ٹی وی مانیٹرنگ اور جدید ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال کو یقینی بنایا جائے۔ ٹریفک پولیس افطار کے اوقات میں ٹریفک روانی برقرار رکھنے کے لیے خصوصی انتظامات کیے جائیں۔ ضلعی افسران خود فیلڈ میں موجود رہیں، سیکیورٹی انتظامات کی مسلسل نگرانی اور رپورٹنگ یقینی بنائی جائے۔

عوام مشکوک سرگرمیوں کی فوری اطلاع پولیس 15 یا قریبی تھانہ جات کو دیں،امن و سلامتی کے قیام میں پولیس سے تعاون کریں۔ ترجمان وزیر داخلہ

Comments
Loading...