سیہون شریف میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات، 6 ہزار پولیس، 300 رینجرز اہلکار تعینات۔
تین روزہ تقریبات کا افتتاح گورنر سندھ کامران ٹیسوری کچھ دیر بعد مزار قلندر پر حاضری دیکر کریں گے
سیہون شریف میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات 6 ہزار پولیس، 300 رینجرز اہلکار تعینات۔
سندھ : سیہون شریف میں حضرت لعل شہباز قلندر رح کا سالانہ 774واں عرس مبارک شروع۔ تین روزہ تقریبات کا افتتاح گورنر سندھ کامران ٹیسوری کچھ دیر بعد مزار قلندر پر حاضری دیکر کریں گے۔ پنجاب سمیت چاروں صوبوں سے لاکھوں زائرین سیہون پہنچ گئے۔
سیہون کی گلیوں میں دمادم مست قلندر کے نعروں کی گونج۔ زائرین چادریں لیکر دھمالیں ڈال کر مزار قلندر پر حاضری دیکر عقیدت و محبت کا اظہار کر رہے ہیں۔ سیہون میں زائرین کی سہولت کیلیئے پانی کی سبیلیں اور میڈیکل کئمپس بھی قائم۔
آج شام سندھ کی روایتی ثقافت ملھ ملاکھڑے کے دلچسپ مقابلے منعقد ہونگے۔ رات کو شہباز آڈیٹوریم ہال میں سگھڑن جی کچہری کا زبردست پروگرام منعقد ہوگا۔ سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات، 6 ہزار پولیس، 300 رینجرز اہلکار تعینات۔
مزار قلندر اور سیہون شہر کی سی سی ٹی وی، ڈرون کئمروں کے ذریعے بھی نگرانی جاری۔