بلدیہ عظمیٰ کا ویجیلنس اسکواڈ شہر کے انفراسٹرکچر کی حفاظت کے لیے میدان میں آ گیا۔
کراچی : میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے شہر میں اسٹریٹ لائٹس اور دیگر چوری کی شکایات پر نوٹس لیتے ہوئے محکمہ سٹی وارڈن کو ویجیلنس اسکواڈ قائم کرنے کا حکم دیا، جس کے بعد ویجیلنس اسکواڈ کو بیس الیکٹرک بائیکس فراہم کر دی گئیں۔
ویجیلنس اسکواڈ کو بائیکس ملتے ہی شہر کی حفاظت کا عمل شروع ہو گیا۔