ایم کیو ایم پاکستان کے زیرِ اہتمام مرکز بہادرآباد میں مرکزی ڈیجیٹل میڈیا کا اہم اجلاس
کراچی : ایم کیو ایم پاکستان کے زیرِ اہتمام مرکز بہادرآباد میں مرکزی ڈیجیٹل میڈیا کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں نئے انتظامی یونٹس کے قیام کے حوالے سے جاری عوامی آگاہی مہم اور ڈیجیٹل حکمتِ عملی پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
اجلاس سے مجھ سمیت رکنِ مرکزی کمیٹی و انچارج فرقان اطیب نے خطاب کیا۔
اس موقع پر سینئر رہنما انیس قائم خانی، مرکزی رہنما شاکر علی، نیک محمد، ڈاکٹر یاسر، عطاء اللہ کرد، اراکینِ قومی و صوبائی اسمبلی، ناصر جمال ،مرکزی ڈیجیٹل میڈیا کے سینئر جوائنٹ انچارج نادر قریشی و اراکینِ مرکزی ڈیجیٹل میڈیا اور اے پی ایم ایس او کے انچارج حافظ شہریار بھی موجود تھے۔