Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

پوری دنیا میں زمینی وسائل کا بیدردی سے استعمال کیا گیا جس کے سبب کرہ ارض کو شدید موسمیاتی تبدیلی سے خطرات لاحق ہیں۔ ڈاکٹر فاروق ستار

ایم کیو ایم نے اسی بنا پر شجرکاری کا یہ بیڑہ اٹھایا۔ ڈاکٹر فاروق ستار

0

پوری دنیا میں زمینی وسائل کا بیدردی سے استعمال کیا گیا جس کے سبب کرہ ارض کو شدید موسمیاتی تبدیلی سے خطرات لاحق ہیں۔ ڈاکٹر فاروق ستار

کراچی : ڈاکٹر فاروق ستار نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوے کہا کہ آج ہزاروں پودے لگانے کاپروگرام بنایا ہےگزشتہ برس اگست میں ہم نے شجر کاری مہم شروع کی تھی۔ ہر سیزن کے حساب سے ایم کیو ایم نے پودے لگانے کا آغاز کیا۔

انکا مزید کہنا تھا کہ آج کلائمیٹ چینج سے پوری دنیا کو خطرات لاحق ہیں پوری دنیا میں زمینی وسائل کا بیدردی سے استعمال کیا گیا جس کے سبب کرہ ارض کو اب شدید موسمیاتی تبدیلیوں سے خطرات لاحق ہیں موسمیاتی تبدیلیوں کا شکار دنیا کے سات ممالک میں پاکستان بھی شامل ہے ایم کیو ایم نے اسی بنا پر شجرکاری کا یہ بیڑہ اٹھایا۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ ہماری آج کی تقریب میں ماہرین نباتات بھی موجود ہیں۔

ماہرین نباتات کی مدد سے زمین کا تجزیہ کرکے شجر کاری کی جاسکتی ہے شجرکاری سے ہماری معیشت پر بھی مثبت اثرات مرتب ہونگےکراچی کنکریٹ کا جنگل بن چکا ہے کراچی کو سب سے زیادہ شجرکاری کی ضرورت ہے- اس موقع پر انچارج و اراکین سی او سی، حق پرست اراکین قومی و صوبائ اسمبلی، سینیٹرز، ٹاؤن و یوسی کے ذمہ داران و کارکنان نے بڑی تعداد مین اس مہم میں شرکت کی۔

Comments
Loading...