بدلتے موسم کی وجہ سے درخت لگانا بہت ضروری ہوگیا ہے ہم سب کو چاہیے کہ ایک پودا خود یا اپنے بچوں سے لگوائیں
اپنے ساتھ ساتھ اپنے بچوں کو بھی اس بات کی ہدایت کریں کہ وہ ایک پودا ضرور لگائیں۔ سید ذیشان
بدلتے موسم کی وجہ سے درخت لگانا بہت ضروری ہوگیا ہے ہم سب کو چاہیے کہ ایک پودا خود یا اپنے بچوں سے لگوائیں۔ تحریر سید ذیشان
بلاک پوسٹ :: جیسا کہ ہر سال سننے اور دیکھنے میں آتا ہے کہ اس دفعہ جو گرمی پڑی وہ پچھلے سال سے زیادہ تھی۔ اس سال بھی کچھ ایسا ہی ہوا۔ گرمی نے انسانوں کا جینا مشکل کردیا۔ اس گرمی کی شدت کو کم کرنے کا سب سے اچھا راستہ یہ ہے کہ ہم اپنے علاقہ، شہر میں پودے لگائیں۔
پچھلے کچھ سالوں میں ترقیاتی منصوبوں کی وجہ سے کافی درخت ختم کردئیے گئے۔ جیسا کہ آپ ڈسٹرکٹ سینٹرل میں ہی دیکھ لیں۔ گرین لائین کے منصوبہ نے ناگن کے بعد سے ناظم آباد تک کی پوری گرین بلٹ ختم ہوگئی اور بہت سے لوگوں نے اپنی گھر سے کیاریاں بھی ختم کرکے اپنے گھر کے باہر کار پارکنگ بنالی۔
شادمان ٹاون میں رہنے والے ایک دوست جن کا نام نواز ہے انہوں نے بھی اس سال 14 اگست پر شادمان فیملی پارک میں ایک پودا لگایا اور اس بات کی یقین دہانی بھی کرائی کہ وہ اس کی دیکھ بھال بھی کریں گے۔
درخت ختم ہوجانے کی وجہ سے موسم میں بڑی تبدیلی دیکھنے میں آئی اور کراچی جیسا شہر بھی جلنے لگا۔ ہم سب کو چاہیئے کہ ایک پودا جس کی قیمت بھی اتنی زیادہ نہیں ہے ہم اپنے ہاتھ سے لگائیں اور اپنے بچوں کو بھی اس بارے میں آگاہ کریں۔ تاکہ آگے آنے والے سالوں میں ہمیں اس گرمی کا سامنا نا کرنا پڑے۔

امید کرتا ہوں کہ میں اپنی بات سمجھانے میں کامیاب ہوگیا ہوں گا۔ دعا گو سید ذیشان