برطانیہ میں فسادات کے بعد پولیس کا بڑا آپریشن شروع
عدالتیں 24 گھنٹنے کھلی رہیں گی، 400 سے زیادہ لوگ گرفتار
برطانیہ میں فسادات کے بعد پولیس کا بڑا آپریشن شروع
تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں حالیہ فسادات کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر گردش کرتی ہوئی دیکھی جاسکتی ہیں۔ اس کی وجہ اب سامنے آئی جب ایک اینکر نے انٹرویو میں اس کی تفصیل بیان کی۔ جس میں انہوں نے بتایا کہ ایک گھر میں تین بچوں کے قتل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر کسی نے یہ غلط خبر نشر کی کہ یہ قتل ایک مسلمان نے کئے ہیں۔
جس کے بعد سوشل میڈیا پر مسلمانوں کو تنقید کا نشانہ بنانا شروع کیا گیا۔ یہ تنقید کا معاملہ انتا بڑھ گیا کہ لوگوں نے سڑکوں پر آکر مسلمانوں کے کاروبار اور ان کو نشانہ بنانا شروع کردیا۔ جس کو روکنے کے لئے برطانیہ کی پولیس حرکت میں آئی اور حکومت نے سخت ایکشن لیتے ہوئے عدالتیں 24 گھنٹوں کے لئے کھول دی۔ پولیس نے لگ بھگ 400 لوگوں کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا۔
اس شخص کو ڈھونڈا جارہا ہے جس نے سوشل میڈیا پر غلط خبر پھیلائی اور اس کی وجہ سے یہ فسادات پھوٹ پڑے۔