Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

چیئرمین نیوکراچی ٹاؤن محمد یوسف صاحب کی ہدایت پر یوسی 04 میں صفائی کا عمل تیز کر دیا گیا۔

0

کراچی : عیدالاضحیٰ کے موقع پر جمع ہونے والی آلائشوں کی فوری صفائی کے بعد چیئرمین نیوکراچی ٹاؤن محمد یوسف صاحب کی ہدایت پر یوسی 04 میں صفائی کا عمل تیز کر دیا گیا۔

نوجوان کونسلر یوسی 04 حافظ شیراز احمد اور انسپکٹر محکمہ صفائی نیوکراچی جناب معمور صدیقی کی نگرانی میں عملے نے مختلف علاقوں میں صفائی کا کام کیا۔

اس موقع پر حافظ شیراز احمد اور جناب معمور صدیقی نے ٹیم کے ہمراہ یوسی کے مختلف مقامات کا دورہ بھی کیا اور صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے عملے کی کارکردگی کو سراہا اور ہدایت دی کہ شہریوں کو کسی قسم کی تکلیف نہ ہونے دی جائے۔

Comments
Loading...