Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

سندھ کے کسانوں کیلئے کھاد کی براہ راست خریداری یو جی اے آئی ایپ متعارف

وزیرزراعت سردار محمد بخش مہر اور اینگرو فرٹیلائزرز کمپنی نے نئی تیار کردہ ایپ کا افتتاح کردیا

0

سندھ کے کسانوں کیلئے کھاد کی براہ راست خریداری یو جی اے آئی ایپ متعارف

تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ سب سے آگے ایک اور بڑا قدم سامنے آگیا۔ سندھ کے کسانوں کیلئے کھاد کی براہ راست خریداری یو جی اے آئی ایپ متعارف۔ وزیرزراعت سردار محمد بخش مہر اور اینگرو فرٹیلائزرز کمپنی نے نئی تیار کردہ ایپ کا افتتاح کردیا۔ سندھ کے صوبائی وزیر زراعت سردار محمد بخش خان مہر کی یو جی اے آئی ایپ کی نجی ہوٹل میں افتتاحی تقریب میں شرکت۔ تقریب میں سیکریٹری محکمہ زراعت رفیق احمد برڑو، کسان کمیونٹی کے سینئر ممبران اور اینگرو فرٹیلائزرز کے ممبران بھی موجود تھے۔

وزیر زراعت سندھ نے کہا کہ سرکاری قیمتوں پر کمپنی سے کھادوں کی براھ راست خریداری کےذریعے کسانوں کوریلیف فراہم کرنےکیلئے ایگری ای کامرس پلیٹ فارم یو جی اے آئی” متعارف کرایا ہے۔ پہلے مرحلے میں سرکاری قیمتوں پر کمپنی سےکھاد کی خریداری کے لئےمفت یو جی اے آئی ایپ متعارف کرائی گئی ہے۔ ‏یو جی اے آئی ایپ کے ذریعے اینگرو فرٹیلائزرز اپنے گوداموں سے کسانوں کو رقبے اور ضرورت کے مطابق بر اور است کھاد فراہم کرے گی۔ جس سے کسانوں کو کھادوں کی بلا تعطل دستیابی، معیاری قابل اعتماد مصنوعات اور آسان ترسیل سے فائدہ ہو گا۔ براہ راست خریداری کے علاوہ یو جی اے آئی فصلوں کی درستگی کے ساتھ نگرانی کرنے،فصل کی پیداوار کو بہتربنانےکیلئے جدید ڈرون ٹیکنالوجی اور سیٹیلائیٹ منظرکشی کو بھی مربوط کرتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اینگرو فرٹیلائزرز کمپنی کے اس اقدام نے ملک کی کاشت کار کمیونٹی کیلئےنئے معیارات قائم کیے ہیں۔ یو جی اے آئی ایپ سےمصنوعی قلت، ویلیو چین میں قیمت میں بد نظمی اور کسانوں کو نقصان پہچانے والی جعلی مصنوعات کے چیلنجز پر قابو پانے کی کوششوں میں مدد ملے گی۔ کسانوں کی بہتری اور پاکستان کےغذائی تحفظ کو بڑھانے کیلئے حکومتی اقدامات کو سپورٹ فراہم کرنے کے کمپنی کے عزم کا اعادہ کیا۔

اینگرو فرٹیلائزرز ایسے انو ویٹو اقدامات شروع کرنے میں سب سے آگے ہے،مستقبل قریب میں ملک بھر میں متعارف کرانے کا منصوبہ ہے،سی ای او علی راٹھور اینگرو فرٹیلائزرز کمپنی

Comments
Loading...