Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

اے پی ایم ایس او کی مرکزی کُمیٹی کا 48واں یومِ تاسیس کا مرکزی پروگرام حیدرآباد میں منعقد کرنے کا فیصلہ۔ مرکزی کمیٹی

اے پی ایم ایس او ملک کی وہ عظیم طلبہ تنظیم ہے جس نے نوجوانوں میں شعور، قیادت اور خدمتِ خلق کے جذبے کو فروغ دیا۔ سید امین الحق

0

کراچی : اے پی ایم ایس او کی مرکزی کُمیٹی کا 48واں یومِ تاسیس کا مرکزی پروگرام حیدرآباد میں منعقد کرنے کا فیصلہ ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر مرکزی رہنما سید امین الحق اور مرکزی رہنما ابوبکر صدیقی نے آل پاکستان متحدہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن (اے پی ایم ایس او) کی مرکزی کمیٹی کے ذمہ داران سے 48ویں یوم تاسیس کی مناسبت سے اہم ملاقات کی۔

‎ملاقات میں اے پی ایم ایس او کی تنظیمی سرگرمیوں، طلبہ مسائل، تعلیمی اداروں میں طلبہ کے کردار اور تنظیم کے 48ویں یومِ تاسیس کی تقریبات کے حوالے سے تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ اے پی ایم ایس او کا 48واں یومِ تاسیس مرکزی سطح پر حیدرآباد میں بھرپور انداز میں منایا جائے گا۔

جس میں سندھ بھر سمیت ملک کے مختلف شہروں سے طلبہ و طالبات، تنظیمی کارکنان اور ذمہ داران بڑی تعداد میں شرکت کریں گے اس موقع پر سید امین الحق نے کہا کہ اے پی ایم ایس او ملک کی وہ عظیم طلبہ تنظیم ہے جس نے نوجوانوں میں شعور، قیادت اور خدمتِ خلق کے جذبے کو فروغ دیا۔

انہوں نے کہا کہ یومِ تاسیس کی تقریبات نوجوان نسل کے لیے حوصلہ افزا اور تنظیمی عزم کی تجدید کا ذریعہ ثابت ہوں گی ابوبکر صدیقی نے کہا کہ اے پی ایم ایس او کی جدوجہد اور قربانیاں ملک کی طلبہ سیاست کا روشن باب ہیں۔

یومِ تاسیس کے موقع پر نوجوانوں کو تنظیم کے نظریات، مقاصد اور خدمات سے روشناس کرایا جائے گا اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ اے پی ایم ایس او نوجوانوں کی تعلیمی، سماجی اور فکری تربیت کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی اور ملک بھر کے طلبہ کے حقوق کے حصول کے لیے ہر سطح پر آواز بلند کرتی رہے گی

Comments
Loading...