نارتھ ناظم آباد بلاک ڈی میں پانی کی کمی کی وجہ سے عوام کا سخی حسن ہائیڈرنٹ پر احتجاج
عوام نے غصہ میں آکر وہاں موجود ٹینکرز کے ووال کھول کر سارا پانی سڑک پر بہا دیا۔
نارتھ ناظم آباد بلاک ڈی میں پانی کی کمی کی وجہ سے عوام کا سخی حسن ہائیڈرنٹ پر احتجاج
تفصیلات کے مطابق کراچی شہر میں گرمی کی اضافے کے ساتھ ساتھ پانی کی کمی کا بھی سامنا ہے۔ اس حوالے سے ڈسٹرکٹ سینٹرل کے بہت سے علاقہ ایسے ہیں جہاں پانی کی کمی کا سامنا ہے۔ نارتھ ناظم آباد بلاک ڈی، یوسی 7 میں بھی پانی کی کمی کا سامنا ہے۔
رات گئے لوگوں نے سخی حسن ہائیندڑنٹ کا رخ کیا اور جب ان کو وہاں کوئی بھی واٹر کارپوریشن کا عملہ نہیں ملا تو انہوں نے احتجاج کرتے ہوئے وہاں موجود ٹینکرز کو روک لیا۔ اس کے بعد عوام نے وہاں موجود ٹینکرز کے ووالز کھول دئیے اور سارا پانی سڑک پر بہا دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جب ہمارے علاقہ میں پانی نہیں آرہا ہے تو یہاں سے ٹینکرز کیسے بھرے جارہے ہیں۔
اس موقع پر عوام کے ساتھ جماعت اسلامی کے منتخن نمائیندے بھی موجود تھے۔ پولیس اور رینجرز کی نفری نے موقع پر پہنچ کر صورتحال کو سنبھال لیا۔ عوام سے بات کی اور پھر ان کو وہاں سے اپنے گھروں کو جانے کو کہا۔ عوام کچھ دیر وہیں موجود رہی اور پھر اپنے اپنے گھروں کو نکل گئی۔