Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

آئیں اپنے نارتھ ناظم آباد ٹاون کو ہرابھرا بنائیں، ٹاون میونسپل کارپوریشن نارتھ ناظم آباد

نارتھ ناظم آباد ٹاون کی جانب سے شجر کاری مہم میں چئیرمین فرحان سہیل اور خرم مبین نے شرکت کی۔

0

آئیں اپنے نارتھ ناظم آباد ٹاون کو ہرابھرا بنائیں، ٹاون میونسپل کارپوریشن نارتھ ناظم آباد

کراچی : مون سون کی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ نارتھ ناظم آباد ٹاون میں ٹاون میونسپل کارپوریشن کی جانب سے بڑے پیمانے پر شجر کاری مہم بھی کی جاری ہے۔ یہ شجر کاری مہم ٹاون چئیرمین جناب عاطف علی خان کی ہدایت پر کی جارہی ہے۔

آج بھی بلاک آئی میں شجر کاری مہم کی گئی۔ ابراہیم علی گراونڈ میں بڑے پیمانے پر پودے لگائے گئے۔ جس میں خواتین کے ساتھ ساتھ دیگر لوگوں نے شرکت کی اور پودے لگائے۔ اس موقع پر نارتھ ناظم آباد یوسی 2 چئیرمین جناب فرحان سہیل نے کہا کہ جتنا ضروری پودے لگانا ہے اس سے زیادہ ضروری ان کی دیکھ بھال کرنا بھی ہے۔ اگر ہم ان کی دیکھ بھال نہیں کریں گے تو یہ پودے کچھ دنوں میں ہی سوخ جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نارتھ ناظم آباد ٹاون میں گرین لائین کی تعمیر کی وجہ سے بڑے پیمانے پر درخت ختم کردئیے گئے اور اس کے بدلے میں کہیں بھی درخت نہیں لگائے گئے۔ جس کی وجہ سے آج ہم لوگوں کو گرمی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ میں امید کرتا ہوں کہ جو درخت ہم لگا رہے ہیں لوگ ان کی حفاظت کریں گے۔

Comments
Loading...