اسداللہ خان کا جامعہ کراچی میں پانی کی متاثرہ لائن کا معائنہ
سی او او نے متعلقہ افسران کو مرمتی کام ہفتے کی شام تک مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔ ترجمان
اسداللہ خان کا جامعہ کراچی میں پانی کی متاثرہ لائن کا معائنہ
کراچی: سی او او واٹر کارپوریشن انجینئر اسداللہ خان نے جامعہ کراچی کا دورہ کرکے پانی کی متاثرہ لائن کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر سی او او واٹر کارپوریشن کو چیف انجینئر ڈبلیو ٹی ایم ظفر پلیجو نے جاری مرمتی کام کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق سی او او واٹر کارپوریشن نے مرمتی کام کی رفتار معیار اور ضروری سہولیات کا جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کو ہدایت جاری کی کہ مرمتی کام ہفتے کی شام تک مکمل کرلیا جائے تاکہ جامعہ کراچی کی لائن سے پانی کی فراہمی بحال کی جا سکے۔
انہوں نے واضح کیا کہ مرمتی کام میں کسی قسم کی تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی اور اس عمل کی مسلسل نگرانی کی جائے تاکہ شہریوں کو جلد پانی کی فراہمی ممکن بنائی جا سکے۔ اس موقع پر چیف انجینئر ڈبلیو ٹی ایم نے نے سی او او واٹر کارپوریشن کو یقین دلایا کہ مرمتی کام ہفتے کی شام تک مکمل کرلیا جائے گا اور پانی کی فراہمی کی بحالی یقینی بنائی جائے گی۔
ترجمان کے مطابق واٹر کارپوریشن کی ٹیم جامعہ کراچی میں پانی کی فراہمی کو جلد بحال کرنے کے لیے سرگرمی سے کام کر رہی ہے اور اس ضمن میں تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔