Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

ہمیں اپنے بچوں کی قوت مدافعت کو تقویت دینی ہے ۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

ماہرین نے خبردار کیا کہ پولیو کی منتقلی ایک سنگین خطرہ بنی ہوئی ہے۔ اجلاس میں آگاہی

0

آئندہ انسداد پولیو مہم میں یقینی طور پر ہر ایک بچے کو قطرہ پلایا جائے۔ ضلع انتظامیہ کو وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت

کراچی : وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت صوبائی پولیو ٹاسک فورس کا اجلاس۔ اجلاس میں 3 تا 9 فروری 2025 ء کو شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کی تیاری جائزہ لیا جائے گا۔ صوبائی کوآرڈینیٹر (ای او سی) ارشاد علی سودھر، اعلیٰ سرکاری حکام اور ڈبلیو ایچ او، یونیسیف، بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن اور روٹری انٹرنیشنل کے نمائندوں کی اجلاس میں شرکت۔

اجلاس کے پولیو کی صورتحال پر بریفنگ

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ پاکستان میں سنہ 2024ء میں 73 پولیو کیسز سامنے آئے۔ گزشتہ سال سندھ میں پولیو کے 22 کیسز سامنے آئے۔ لاڑکانہ ڈویژن میں 8 ، کراچی ڈویژن میں 6، حیدرآباد ڈویژن میں 4، سکھر ڈویژن میں 2، شہید بینظیر آباد ڈویژن اور میرپورخاص ڈویژن میں ایک ایک شامل ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے بالخصوص شہری علاقوں میں پولیو کیسز میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا۔

اجلاس میں آگاہی :: ماحولیاتی نمونوں سے ظاہر ہوا ہے کہ تھرپارکر اور مٹیاری میں پولیو وائرس منفی ہیں۔ دسمبر 2024ء کی انسداد پولیو مہم میں کراچی کے 96 فیصد گھروں کی کوریج ہوئی ہے۔ حیدرآباد، لاڑکانو، میرپورخاص، شہید بینظیرآباد اور سکھر میں 100 فیصد کوریج ہوئی۔ 244233 بچےانسداد پولیو مہم میں قطرے لینے سے رہہ گئے، اجلاس میں آگاہی۔ 244233 میں سے 197902 بچے گھروں میں نہیں تھے اور 46331 نے انکار کیا، آگاہی۔

وزیراعلیٰ سندھ کی محکمہ صحت کو ہدایت:: جس ضلع میں بچے پولیو سے رہہ جائیں وہاں کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے خلاف کارروائی کریں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ میں نے واضح کہہ دیا ہے کہ پولیو ویکسین کا انکار منظور نہیں۔ عوام کو سمجھائیں کہ پولیو ویکسین ان کے بچوں کو معذوری سے محفوظ رکھے گی۔ یہ سال 2025ء پولیو کیسز پر کنٹرول کا سال ہونا چاہئے۔ آئندہ انسداد پولیو مہم میں یقینی طور پر ہر ایک بچے کو قطرہ پلایا جائے۔ پولیو کا خاتمہ اولین ترجیح ہے اور وائرس کی منتقلی کو روکنے کے لیے مضبوط اقدامات کی ضرورت ہے۔

سندھ کی تمام 1257 یونین کاؤنسلوں میں پانچ سال سے کم عمر کے 10.6 ملین بچوں ہیں،اجلاس میں آگاہی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے یونین کاؤنسل سطح پر پولیو ویکسین دینے کی کارکردگی بہتر کرنے کی ہدایت دی۔ انسداد پولیو مہم میں 81390 فرنٹ لائن ورکرز کو ہر بچے تک اورال پولیو ویکسین دینے کے لیئے تعینات کیئے گئے ہیں۔ کراچی، حیدرآباد اور لاڑکانو میں ہائی رسک یونین کونسلز ہیں، اجلاس میں آگاہی۔ ان علاقوں میں مستقل طور پر بچے کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کے جھرمٹ ہے۔ نقل مکانی اور موبائل آبادی کرنے والوں کے لیئے ٹرانزٹ پوائنٹس پر بھی فرنٹ لائن ورکرز خدمات انجام دینگے۔ پولیو ورکرز کی حفاظت کے لیے حفاظتی اقدامات کو بڑھایا گیا ہے، اجلاس میں آگاہی۔ ایمرجنسی آپریشن سینٹر (ای او سی) سندھ نے دسمبر 2024 کی انسداد پولیو مہم کے نتائج کو بھی پیش کیا۔ جس میں نقل و حرکت کے انداز، آپریشنل گیپس اور مخصوص علاقوں میں انکار کے جھرمٹ پر روشنی ڈالی گئی۔ سندھ میں کل انکار کا 98 فیصد صرف کراچی میں ہے، اجلاس میں آگاہی۔ شہر کراچی میں تقریباً 50 فیصد انکار کچی آبادیوں میں کیا گیا ہے، اجلاس میں آگاہی۔ اجلاس میں 3 فروری سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کی حکمت عملی کا خاکہ پیش کیا۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ ہر ایک بچے کو حفاظتی قطرے پلانے کے لیئے اجتماعی کوششیں کی جائیں۔ پولیو وائرس اب بھی ہماری علاقوں میں گردش کر رہا ہے۔ ہم انسداد پولیو مہم میں کسی قسم کی کمی کے متحمل نہیں ہو سکتے۔

ہمارے فرنٹ لائن ورکرز انتھک محنت کر رہے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ

انہوں نے کہا کہ فرنٹ لائن ورکرز کو ضلعی انتظامیہ اور کمیونٹیز کے مکمل تعاون کی ضرورت ہے تاکہ ہر ایک بچہ محفوظ رہے۔ ہمیں اپنے بچوں کی قوت مدافعت کو تقویت دینی ہے۔ پولیو وائرس کی منتقلی کو روکنے کے لیے اور خاتمے تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ ذاتی طور پر مہم کی نگرانی کریں۔ پولیو ٹیموں کے لیے مکمل حفاظتی انتظامات یقینی بنائیں۔ روزانہ کی بنیاد پر ضلعی محکمہ صحت کے افسران کی فعال شمولیت ضروری ہے۔ انکار کو کم کرنے کے لیے آگاہی اور مہم میں کمیونٹی کی شمولیت کی کوششیں کریں۔ جعلی یا غلط کوریج رپورٹنگ کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

اجلاس میں ماحولیاتی نمونوں کے نتائج کا بھی جائزہ لیا گیا۔

کراچی اور دیگر ہائی رسک ڈویژنوں میں وائلڈ پولیو وائرس (ڈبلیو پی وی 1)کا پتہ لگتا رہتا ہے۔ ماہرین نے خبردار کیا کہ پولیو کی منتقلی ایک سنگین خطرہ بنی ہوئی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ پولیو وائرس کے خاتمے کے لیئے جارحانہ اور مستقل کوشش کی ضرورت ہے۔

وزیراعلیٰ نے پولیو کے خاتمے کے لیے سندھ حکومت کے عزم کا اعادہ کیا

پانچ سال سے کم عمر کے ہر بچے کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں، وزیراعلیٰ سندھ کی والدین سے گزارش۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ فرقری 3 تا 9 فروری کو ہونے والی انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنایا جائے۔ ہمیں مل کر پولیو کے خاتمے کے لیئے بھرپور کردار ادا کرنا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کا تمام ڈپٹی کمشنرز کو چیف سیکریٹری کے ذریعے پیغام۔ اجلاس میں تمام اسٹیک ہولڈرز کی جانب سے آئندہ مہم کے لیے مکمل تعاون کے عزم کی۔

Comments
Loading...