Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

شادمان ٹاون جانوروں کی منڈی کا معملہ عوام کا احتجاج جماعت اسلامی اور ایم کیو ایم پاکستان موجود

شادمان ٹاون آئی ٹی گراونڈ میں مویشی منڈی لگانے کے لئے شامیانے لگائے گئے، عوام نے احتجاج شروع کردیا۔

0

شادمان ٹاون جانوروں کی منڈی کا معملہ عوام کا احتجاج جماعت اسلامی اور ایم کیو ایم پاکستان موجود

تفصیلات کے مطابق شادمان ٹاون سیکٹر 14-بی، نارتھ ناظم آباد یوسی 02 میں موجود آئی ٹی گراونڈ، میں مویشی منڈی لگانے کے لئے اتور کی رات کو شامیانے لگائے گئے تھے۔ ابھی شامیانے لگائے ہی جارہے تھے کہ فلیٹ میں رہنے والوں نے وہاں پہنچ کر اس کو رکوانے کے لئے اپنے اپنے سورسز استعمال کرنے شروع کردئیے۔

ایم کیو ایم پاکستان کی طرف سے جناب شیرازی صاحب، طاحہ نثار اور مظفر صاحب پہنچ گئے اور جماعت اسلامی کی طرف سے نارتھ ناظم آباد یوسی 02 چئیرمین فرحان سہیل، وارڈ نمبر 01 جنرل کونسلر منیب وسیم اور بلدیاتی کمیٹی علاقائی صدر عمیر طلحہ صاحب بھی پہنچ گئے۔

عوام اور منڈی لگانے والے صاحب کی بات سننے کے بعد جماعت اسلامی نارتھ ناظم آباد یوسی 02 چئیرمین جناب فرحان سہیل نے یہ فیصلہ کیا کہ ابھی اس کام کو روک دیا جائے۔ یہاں کیا پورے یوسی میں کسی بھی جگہ مویشی منڈی لگانے کی اجازت نہیں ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے کہا کہ وہ اس سلسلے میں ڈی سی صاحب طاحہ سلیم سے بھی بات کریں گے۔

منڈی لگانے کے لئے آئے ہوئے جناب اکبر صاحب نے کہا کہ وہ بھی اس سلسلے میں ڈی سی صاحب طاحہ سلیم سے بات کریں گے اور اجازت کے بعد ہی یہاں مویشی منڈی لگائی جائے گی۔

اس موقع پر شاہراہ نورجہاں پولیس کی ایک موبائل بھی پہنچ گئی تھی۔ لیکن بات کو خراب ہونے سے پہلے ہی سنبھال لیا گیا۔

Comments
Loading...