Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

وزیر اعظم بننے کے خواہشمند بلاول بھٹو زرداری اگر ہمیں درست شمار نہیں کریں گے تو پھر وزیر اعظم بھی نہیں بن سکتے۔ ڈاکٹر فاروق ستار

کراچی کی آبادی سندھ کی کل آبادی کا 50 فیصد سے زائد ہے جسے ایک سازش کے تحت 33 فیصد سے بڑھنے نہیں دیا جا رہا۔ ڈاکٹر فاروق ستار

0

وزیر اعظم بننے کے خواہشمند بلاول بھٹو زرداری اگر ہمیں درست شمار نہیں کریں گے تو پھر وزیر اعظم بھی نہیں بن سکتے۔ ڈاکٹر فاروق ستار

کراچی : سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستارنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم بننے کے خواہشمند بلاول بھٹو زرداری اگر ہمیں درست شمار نہیں کریں گے تو پھر وزیر اعظم بھی نہیں بن سکتے ہم نے کب ایسا مطالبہ کردیا کہ شہری سندھ کے صرف مہاجروں کو گنا جائے کراچی میں رہنے والے مہاجروں کے ساتھ ساتھ تمام لسانی اکائیوں کے لوگوں کو ٹھیک گنا جائے مصطفی کمال نے شہری سندھ اور دیگر اضلاع کی آبادی میں اضافے کا تقابلی جائزہ پیش کردیا۔

ان حالات کے ذمہ دار صوبائی حکومت اور سندھ پر قابض وڈیرے ہیں یہ سندھ کو اپنی کالونی بنا کر رکھنا چاہتے ہیں کراچی کی آبادی سندھ کی کل آبادی کا 50 فیصد سے زائد ہے اسے ایک سازش کے تحت 33 فیصد سے بڑھنے نہیں دیا جا رہا انہیں ڈر اس بات کا ہے کہ کہیں اگلا وزیر اعلی کراچی سے نا آجائے وزیر منصوبہ بندی اور ادارہ شماریات کے اعلی حکام ہمارے خدشات کو درست مان چکے۔

بلاول بھٹو زرداری اگر وزیر اعظم بننا چاہتے ہیں تو شہری سندھ کو اسکے حقوق دیں۔اس موقع پر ڈپٹی کنوینر انیس احمد قائم خانی،عبدالوسیم،وفاقی وزیر و رکن رابطہ کمیٹی سید امین الحق و دیگر اراکین رابطہ کمیٹی اور حق پرست اراکین صوبائی اسمبلی بھی موجود تھے۔

Comments
Loading...