گورنر سندھ کو حج کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد
ملاقات میں ایم این ایز وسیم حسین، عبد العیم خان، ایم پی ایے محمد راشد خان و دیگر بھی شریک
گورنر سندھ کو حج کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد
تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کو حج کی سعادت حاصل کرنے پر ایم کیو ایم پاکستان کے مرکزی رہنماء انیس قائم خانی، حیدرآباد زون کے انچارج ظفر صدیقی، جوائنٹ انچاج ساجد خانزادہ اور سندھ تنظیمی کمیٹی نے ملاقات کی۔ ملاقات میں ایم این اے وسیم حسین، عبد العیم خان، ایم پی اے محمد راشد خان و دیگر بھی شریک تھے۔
شرکاء نے گورنر سندھ کو حج کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی اور ان کو پھولوں کا گل دستہ بھی دیا۔ گورنر سندھ کی عوام کے درمیان مقبولیت میں کافی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔