Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی ہدایت پر معاون آلات کی فراہمی کا سلسلہ جاری

0

پنجاب : وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی ہدایت پر معاون آلات کی فراہمی کا سلسلہ جاری !

ننکانہ صاحب کے رہائشی محمد ذیشان بچپن سے معذوری کے باعث نقل و حرکت اور روزمرہ کے معمولات انجام دینے میں مشکلات کا سامنا کر رہے تھے۔ کسی کے مشورے پر انہوں نے ’’مریم کو بتائیں‘‘ ایپ کے ذریعے ٹرائی موٹر سائیکل کے حصول کے لیے درخواست دی، جو چند ہی دنوں میں منظور ہوئی اور انہیں معاونت فراہم کر دی گئی۔

ٹرائی موٹر سائیکل کی فراہمی سے اب محمد ذیشان کے لیے آمدورفت اور روزمرہ کے کام انجام دینا آسان ہو گیا ہے، جس سے ان کی خودمختاری میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

محمد ذیشان نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے خصوصی افراد کے لیے کیے جانے والے اقدامات کو سراہا اور وزیراعلیٰ پنجاب کی مزید کامیابیوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

https://www.facebook.com/share/v/1DaA7CjFKb/
Comments
Loading...