وفاقی وزیرِ صحت سید مصطفیٰ کمال نے وفاقی ڈسپنسری، ایئرپورٹ پر پاکستان کے پہلے انٹرنیشنل ٹریولرز ویکسینیشن سینٹر کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔
کراچی : صحت مند سفر، محفوظ پاکستان کی جانب ایک اہم قدم! وفاقی وزیرِ صحت سید مصطفیٰ کمال نے وفاقی ڈسپنسری، ایئرپورٹ پر پاکستان کے پہلے انٹرنیشنل ٹریولرز ویکسینیشن سینٹر کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔
یہ جدید مرکز بین الاقوامی مسافروں کو سفری ویکسینیشن کی سہولیات فراہم کرے گا اور پاکستان میں صحتِ عامہ کے نظام کو مزید مؤثر، جدید اور عالمی تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔