ہماری کوشش ہے کہ ہر شہری کو بنیادی سہولیات میسر ہوں۔ مراد علی شاہ
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ایشین ڈولپمنٹ بینک کی کنٹری ڈائریکٹر ایما فن کی وفد کے ہمراہ ملاقات
ہماری کوشش ہے کہ ہر شہری کو بنیادی سہولیات میسر ہوں۔ مراد علی شاہ
کراچی : وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ایشین ڈولپمنٹ بینک کی کنٹری ڈائریکٹر ایما فن کی وفد کے ہمراہ ملاقات۔ ملاقات میں چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، وزیر منصوبہ بندی و ترقی ناصر شاہ، چیئرمین پی اینڈ ڈی نجم شاہ اور سیکریٹری ٹو سی ایم زمان ناریجو شریک۔ ایشین ڈولپمنٹ بینک (اے ڈی بی) کے وفد میں اسد سلیم، نصرمین اللہ، شہریار چودھری، ملیحہ رضوان، احمد مجتبیٰ و دیگر شامل۔ وزیراعلیٰ سندھ اور ایشین ڈولپمنٹ بینک کے درمیان ٹریٹمنٹ پلانٹ فور پر تفصیلی گفتگو۔ اے ڈی بی کا ٹریٹمنٹ پلانٹ فور پر سندھ حکومت کے ساتھ اشتراک پر اتفاق۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ ٹریٹمنٹ پلانٹ فور کا منصوبہ 180 ایم جی ڈی پانی کی صفائی پر مشتمل ہے۔ خراب پانی کو صنعتی استعمال کے قابل بنانے کے لیے پلانٹ فور کلیدی منصوبہ ہے۔ دیہی علاقوں میں پینے کے صاف پانی اور نکاسی آب کے منصوبوں پر بھی کام کیا جائے گا۔
وزیراعلیٰ سندھ کی درخواست پر اے ڈی بی کی دیہی علاقوں میں تعاون کی آمادگی۔ ترجمان وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ملاقات میں پائیدار ترقی، مضبوط معیشت اور نئے اشتراک پر تبادلہ خیال۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سیلاب متاثرہ ایک کروڑ افراد کی بحالی تیزی سے جاری ہے۔ اربن ٹرانسپورٹ میں حیدرآباد-میرپورخاص منصوبہ، سندھ کوسٹل ہائی وے، پیپلز بس اور پنک بس سروسز شامل ہیں۔ امیونائزیشن کی شرح 68 فیصد تک پہنچا دی گئی ہے۔ پی پی پی موڈ پر سنہ 2022ء سے 35 اسکولوں میں 25 ہزار طلبہ تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ سندھ کی 37 فیصد آبادی دیہی علاقوں میں مقیم ہے۔ سیلاب متاثرہ علاقوں میں غربت کی شرح زیادہ ہے۔ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
کنٹری ڈائریکٹر اے ڈی بی ایما فن نے کہا کہ نئی حکمتِ عملی پانچ اہم شعبوں پر مشتمل ہے۔ آب و ہوا، نجی شعبہ کی ترقی، علاقائی تعاون، ڈیجیٹل ٹرانفارمیشن اور مضبوطی حکمت عملی کا حصہ ہیں۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ کی نئی اے ڈی پی میں انفراسٹرکچر، سماجی ترقی، زراعت، ٹرانسپورٹ اور ماحولیاتی تبدیلی کو ترجیح دی گئی ہے۔ ترقیاتی شراکت داری سندھ کی معیشت کے استحکام کے لیے ناگزیر ہے۔ سندھ حکومت تعلیم اور صحت کے شعبے میں انقلابی اقدامات کر رہی ہے۔ ایشین ڈولپمنٹ بینک کا سندھ میں 1.25 بلین ڈالرز کا پورٹفولیو موجود ہے۔ سندھ میں ایشین بینک کے چھ ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے۔ اے ڈی بی منصوبوں میں پی پی پی موڈ کا فروغ، بی آر ٹی ریڈ لائن اور سندھ سیکنڈری ایجوکیشن امپرومنٹ شامل ہے۔ ایشین ڈولپمنٹ بینک کے پروجیکٹس میں ایمرجنسی فلڈ ریلیف اور سیلاب متاثرین کے گھروں کی تعمیر بھی شامل ہے۔
ترجمان وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ جاری ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔
وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ اے ڈی بی کی شراکت صوبے کی ترقی میں کلیدی حیثیت رکھتی ہے۔ کراچی میں 1000 بسیں لانے کے منصوبے پر کام جاری ہے۔ سندھ حکومت الیکٹرک بسوں پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے۔ دیہی اور شہری علاقوں کی یکساں ترقی ہمارا ہدف ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ ہر شہری کو بنیادی سہولیات میسر ہوں۔