Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

قبر کشائی کے حقائق کے حوالے سے قاری نصر اللہ کا اہم بیان سامنے آگیا۔

ہم نے خود جاکر کمیرے کی موجودگی میں قبر کو کھودا گیا اور اس کے اندر سے ایک بلا نکلا اور اس کے ساتھ قرآن مجید، جائے نماز بھی نکلی۔ قاری نصر اللہ

0

قبر کشائی کے حقائق کے حوالے سے قاری نصر اللہ کا اہم بیان سامنے آگیا۔

تفصیلات کے مطابق قاری نصر اللہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے علم میں آیا کہ ایک مسجد کے ساتھ موجود مزار میں انسان نہیں بلکہ کسی بلے کو دفنایا ہوا ہے۔ اس پر ہم نے ان لوگوں سے ملاقات کی جن کا وہ مزار ہے۔ تو انہوں نے کہا کہ ہم اسپین میں رہتے ہیں اور یہاں میرا پوتا دفن ہے۔ جب ہم نے ان سے مزید معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی تو وہ باتوں کو گھومانے لگے۔

ہم نے ان کو کہا کہ ہم اس کی تہہ تک جائیں گے۔ جس پر ہم نے امن کمیٹی سے بھی رابطہ کیا۔ تو وہ خاتون نے ہمیں پیسے کی بھی آفر کی اور کہا کہ آپ پیسے لیں لیں اور اس سے ہٹ جائیں۔ لیکن امن کمیٹی نے جب یہ معملا حل نہیں کیا تو یہ معملہ پولیس کے پاس گیا۔ پولیس نے ان کو اٹھایا اور وہاں تمام بیانات لئے گئے۔ جب ہمیں لگا کہ پولیس بھی اس معملے کو حل تو ہم نے تقریبا 50 سے زائد لوگوں کے ساتھ احتجاج کی کال دی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم چاہتے تھے کہ وہ لوگ باہر نا جائیں۔ ان کی موجودگی میں تمام معملات کو حل کیا جائے۔ لیکن ان لوگوں کو اسپین بھیج دیا گیا تاکہ وہ لوگ وہاں جاکر تمام کاغذات بھیج دیں گے۔ لیکن ان کے جانے کے بعد بھی ہم نے 10 سے 15 دن انتظار کیا لیکن کچھ نہیں ہوا۔ جب حد ہوگئی تو ہم نے اہل علاقہ سے کہا کہ اب ہم خود اس کو دیکھیں گے۔

ہم نے خود جاکر کمیرے کی موجودگی میں قبر کو کھودا گیا اور اس کے اندر سے ایک بلا نکلا اور اس کے ساتھ قرآن مجید، جائے نماز بھی نکلی۔ یہ تمام معملا کمیرے میں بھی ریکاڈ ہے۔ وہ لوگ اس مزار سے پیسے کمارہے تھے لوگوں کو بےوقوف بناکر۔ اس کا نام سید نوز شاہ رکھا ہوا تھا۔ اس مزار پر بھی قرآن خانیاں بھی ہوتی رہی ہے۔ مزار میں بلا دفنانے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرادی گئی ہے۔ پس پردہ تمام کرداروں کو بے نقاب کریں گے۔

Comments
Loading...