جناب سراج الحق کے قافلے پر حملہ افسوسناک ہے۔ محمود مولوی
پر امن سیاسی سرگرمیوں کو حملوں کا نشانہ بنانا حالات کی سنگینی کا مظہر ہے
جناب سراج الحق کے قافلے پر حملہ افسوسناک ہے۔ محمود مولوی
تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی کے قافلے پر خودکش حملہ ہوا۔ جس میں وہ محفوظ رہے۔
جماعت اسلامی کے محمود مولوی نے اپنے بیان میں کہا کہ بلوچستان کے علاقے ژوب میں جماعت اسلامی کے امیر جناب سراج الحق کے قافلے پر حملہ افسوسناک ہے، میں اس کی شدید مذمت کرتا ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پرامن سیاسی سرگرمیوں کو حملوں کا نشانہ بنانا حالات کی سنگینی کا مظہر ہے، اللہ تعالیٰ تمام زخمیوں کو صحت عطا فرمائے اور وطن عزیز سے بے امنی کا خاتمہ کرے، آمین ۔