ترقیاتی کام کے باعث شہر کو یومیہ 13 ایم جی ڈی پانی کی کمی کا سامنا ہوگا
نیو پمپ ہاؤس گھارو میں پینل اور الیکٹریکل کے نئے برقی آلات نصب کیے جائیں گے
ترقیاتی کام کے باعث شہر کو یومیہ 13 ایم جی ڈی پانی کی کمی کا سامنا ہوگا
کراچی : نیو پمپ ہاؤس گھارو میں واٹر کارپوریشن اور کے الیکٹرک کی جانب سے سالانہ ترقیاتی کام 16 مئی سے 19 مئی تک جاری رہے گا۔ ترقیاتی کام کے دوران نیو پمپ ہاؤس گھارو میں پینل اور الیکٹریکل کے نئے برقی آلات نصب کیے جائیں گے۔
ترقیاتی کام کا دورانیہ مجموعی طور پر 72 گھنٹے ہوگا اور ترقیاتی کام کے باعث شہر کو یومیہ 13 ایم جی ڈی پانی کی کمی کا سامنا ہوگا۔ اس سلسلے میں شہریوں سے التماس ہے کہ پانی کا ذخیرہ کریں اور اسے احتیاط سے استعمال کریں تاکہ کسی بھی پریشانی سے بچا جا سکے۔