کراچی کے لوڈشیڈنگ سے مبرا کیا جائے اور کے-الیکٹرک کی طرف سے ہونے والی اوور بلنک کا نیپرا کے ذریعے آڈٹ کیا جائے
حق پرست اراکین قومی اسمبلی کی چیئرمین نیپرا وسیم مختار سے ملاقات،غیر منصفانہ لوڈشیڈنگ اور اوور بلنک کے حوالے سے گفتگو
کراچی کے لوڈشیڈنگ سے مبرا کیا جائے اور کے-الیکٹرک کی طرف سے ہونے والی اوور بلنک کا نیپرا کے ذریعے آڈٹ کیا جائے
کراچی : متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے حق پرست اراکین قومی اسمبلی ایک وفد نے چیئرمین نیپرا وسیم مختار سے ملاقات کی۔ایم کیو ایم کے وفد میں حق پرست اراکین قومی اسمبلی ڈاکٹر ارشد وہرہ، معین عامر پیرزادہ اور رکن قومی اسمبلی صوفیہ سعید ایڈووکیٹ شامل تھیں۔
ملاقات میں کراچی میں غیر منصفانہ لوڈشیڈنگ اور اوور بلنک کے حوالے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے حق پرست اراکین اسمبلی نے زور دیا کہ کراچی کے لوڈشیڈنگ سے مبرا کیا جائے اور کے-الیکٹرک کی طرف سے ہونے والی اوور بلنک کا نیپرا کے ذریعے آڈٹ کیا جائے۔
اس پر چیئرمین نیپرا وسیم مختار نے ایم کیو ایم کے وفد کی کراچی کے عوام کے حق میں کی گئیں گزارشات کو سراہا اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔