Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

ایک دفعہ پھر واٹس ایپ صارفین کو مشکلات کا سامنا

نومبر 2024 میں سب سے زیادہ سوشل میڈیا پر شکایت موصول ہوئی ہیں۔

0

ایک دفعہ پھر واٹس ایپ صارفین کو مشکلات کا سامنا

تفصیلات کے مطابق سال 2024 میں سب سے زیادہ شکایت نومبر 2024 میں موصول ہوئی ہیں۔ جب سوشل میڈیا استعمال کرنے والوں نے اپنے اپنے علاقہ کے ڈیلرز کو انٹرنیٹ سست اور بند ہونے کی شکایت درج کرائی ہے۔ آج بھی ملک پھر میں سوشل میڈیا صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔ واٹس ایپ استعمال کرنے والوں کا کہنا ہے کہ واٹس ایپ پر صرف اور صرف لکھ کر میسیج بھیج رہے ہیں اور بھی اٹک اٹک کر جارہے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ تصاویر اور وائس بھیجنا بہت زیادہ مشکل ہوگیا ہے۔ ویب واٹس ایپ تو لوگوں کے پاس کھل ہی نہیں رہا ہے۔

جیسے جیسے دنیا ترقی کررہی ہے۔ پاکستان میں انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کے لئیے مشکلات بڑھتی جارہی ہیں۔ آن لائین کام کرنے والوں کو اس سے سب سے زیادہ نقصان اٹھانا پڑرہا ہے۔

Comments
Loading...