Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

پاکستان میں موبائل فون مینوفیکچرنگ اور نیشنل آئی ٹی پارک کا قیام ایم کیو ایم کی کاوشوں کا نتیجہ ہے۔ سید امین الحق

دنیا تیزی سے بدل رہی ہے، مصنوعی ذہانت اور نئی ٹیکنالوجیز میں نوجوانوں کو آگے بڑھانا وقت کی ضرورت ہے۔ سید امین الحق

0

پاکستان میں موبائل فون مینوفیکچرنگ اور نیشنل آئی ٹی پارک کا قیام ایم کیو ایم کی کاوشوں کا نتیجہ ہے۔ سید امین الحق

کراچی : لیاقت میموریل لائبریری آڈیٹوریم اسٹیڈیم روڈ کراچی میں غیر رسمی اسکول اساتذہ کے ساتھ ایک اہم فالو اپ میٹنگ منعقد ہوئی جس میں وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت اور چیئرمین متحدہ قومی موومنٹ پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما و رُکن قومی اسمبلی سید امین الحق نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر بڑی تعداد میں معززین، اساتذہ اور کارکنان شریک ہوئے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما ؤ سابق وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق نے کہا کہ دنیا تیزی سے بدل رہی ہے اور ہمیں تعلیم کے شعبے میں مصنوعی ذہانت، سائبر سیکیورٹی، بلاک چین اور گیمنگ جیسی جدید ٹیکنالوجیز کو اپنانا ہوگا تاکہ پاکستان ترقی یافتہ اقوام کی صف میں شامل ہوسکے۔

انہوں نے کہا کہ اپنے دورِ وزارت آئی ٹی کے دوران پاکستان میں موبائل فون مینوفیکچرنگ کا آغاز کیا گیا جس کے نتیجے میں 25 سے زائد کمپنیاں ملک میں اسمارٹ فونز بنا رہی ہیں اور لاکھوں نوجوانوں کو روزگار ملا ہے۔ اسی طرح کراچی نیشنل آئی ٹی پارک کا منصوبہ بھی ایم کیو ایم کی کاوشوں سے شروع ہوا جو اگلے سال دسمبر تک مکمل ہوگا اور پاکستان کی آئی ٹی انڈسٹری کو عالمی سطح پر نمایاں مقام دلائے گا۔

سید امین الحق نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان نوجوانوں کو جدید تعلیم اور ٹیکنالوجی سے لیس کرنے کے لیے پرعزم ہے تاکہ وہ گھر بیٹھے روزگار کما سکیں اور دنیا کی ترقی کی دوڑ میں پاکستان کو آگے لے جا سکیں۔اس موقع پر مشہور سماجی شخصیت شہزاد رائے اور ایم کیوایم پاکستان کے مرکزی رہنماؤں سمیت حق پرست سینیٹر خالدہ اطیب، اپوزیشن لیڈر صوبائی اسمبلی علی خورشیدی اور اراکین قومی و صوبائی اسمبلی بھی موجود تھے۔

Comments
Loading...