Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

ڈاکٹر فاروق ستار نے عوام کو یکم اکتوبر ملیر جلسہ میں شرکت کا دعوت نامہ دیا

ڈاکٹر فاروق ستار کا ملیر کی مختلف مارکیٹوں اور علاقوں کا دورہ

0

ڈاکٹر فاروق ستار نے عوام کو یکم اکتوبر ملیر جلسہ میں شرکت کا دعوت نامہ دیا

کراچی : متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے تحت یکم اکتوبر بروز اتوار کو ملیر سعود آباد چورنگی پر ہونے والے جلسہ کی تیاریاں زور شور سے جاری ہیں۔اس موقع پر رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار نے ملیر کی مختلف مارکیٹوں اور علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے عوام کو جلسہ میں شرکت کا دعوت نامہ دیا اور عوام میں گھل مل گئے۔

جبکہ ملیر کے عوام نے فاروق ستار کا مارکیٹوں اور محلوں میں استقبال کیا اور انہیں یکم اکتوبر کو ہونے والے جلسہ میں بھر انداز میں شرکت کا یقین دلایا۔اس موقع پر رکن رابطہ کمیٹی آسیہ اسحاق،سی او سی کے ذمہ داران اور ملیر ٹاؤن کے ذمہ داران و کارکنان بھی موجود تھے۔

Comments
Loading...