ایم کیو ایم نے منفرد رجحان کے ساتھ ہمیشہ نوجوان نسل کو اسمبلیوں میں بھیجا۔ ڈاکٹر فاروق ستار
ایم کیو ایم کا وطیرہ ہے اس نے نئی سوچ کو پاکستان کی سیاست میں متعارف کرایا۔ ڈاکٹر فاروق ستار
ایم کیو ایم پاکستان کے مرکزی آفس پاکستان ہاؤس میں ڈیجیٹل میڈیا ٹیم کی تنظیم نو کا اجلاس، رہنماوں کا خطاب
کراچی : اجلاس سے ڈاکٹر فاروق ستار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایم کیوایم کا وطیرہ ہے کہ اس نے نئی سوچ کو پاکستان کی سیاست میں متعارف کرایا اور ایم کیو ایم ہی نے منفرد رجحان کے ساتھ ہمیشہ نوجوان نسل کو اسمبلیوں میں پہنچایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم نے آج نئے حوصلہ و عزم کے ساتھ ڈیجیٹل میڈیا ٹیم کے ذمہ داران کے ناموں کا اعلان کردیا ہے اور یہ ایم کیو ایم کی سوشل میڈیا ٹیم اب ہر ظلم کیخلاف ہر فورم پر پاکستان کے عوام کی آواز بن کر انکے حقوق کی جنگ لڑے گی۔
ڈاکٹر فاروق ستار نے مزید کہا کہ پاکستان ایک سیب کی طرح کچھ لوگوں کی گود میں گرا مگر ان لوگوں نے اس سیب کو بھنبھوڑ کر لوٹ لیا،آج بے روزگاری غربت کے ساتھ ہماری معیشت روز بہ روز نیچے جارہی ہے،یہ نوجوان نسل ہی ہے جو پاکستان کو اپنے پیروں پر کھڑا کرسکتی ہے۔
انکا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا سیاست میں ایم کیوایم پاکستان کی ایجاد تھی،مخالفین کو کہتا ہوں کہ ایم کیو ایم پاکستان کو اب آسان مت سمجھنا۔
اس موقع پر رابطہ کمیٹی کے رکن راشد سبزواری نے سوشل میڈیا ٹیم کے ناموں کا اعلان کیا جن میں مرکزی ڈیجیٹل میڈیا کور کمیٹی کی انچارج صبحین غوری، سینئر جوائنٹ انچارجز معاذ مقدم،نادر قریشی، جوائنٹ انچارجز مشتاق ایاز، احسن قریشی، کائنات فاروق، دانیال احمد، ریحان احمد جبکہ ملک بھر سے 62 اراکین کمیٹی میں شامل ہیں