میڈم شمیم ممتاز صاحبہ نے ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے جناب آصف جان صدیقی صاحب سے ان کے آفس میں ملاقات کی
میڈم شمیم ممتاز صاحبہ نے ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے جناب آصف جان صدیقی صاحب سے ان کے آفس میں ملاقات کی
تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی سندھ خواتین ونگ کی نائب صدر، سابق صوبائی وزیر میڈم شمیم ممتاز صاحبہ کی اپنی ٹیم کے ہمراہ ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے جناب اصف جان صدیقی صاحب
سے ان کے آفس میں ملاقات کی۔
ملاقات میں انہوں نے ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے بننے پر مبارکباد دی اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ روایتی اجرک کا تخفہ پیش کیا۔ جس پر جناب آصف جان صدیقی صاحب نے میڈم صاحبہ کا شکریہ ادا کیا۔ بعد ازاں میڈم صاحبہ نے کے ڈی اے کے ملازمین کی پینشن اور دیگر مسائل کے بارے میں ڈی جی صاحب سے تفصیلی گفتگو کی۔ جس پر ڈی جی صاحب نے مسائل حل کرانے کی یقین دھانی کروائی۔