میں چاہتا ہوں کہ اب سڑکوں کی مرمت کا کام تیزی سے شروع کرنا چاہئے۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت صوبے بھر مین سیلاب سے متاثر سڑکوں کی مرمت کے حوالے سے اجلاس
میں چاہتا ہوں کہ اب سڑکوں کی مرمت کا کام تیزی سے شروع کرنا چاہئے۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ
کراچی : وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت صوبے بھر مین سیلاب سے متاثر سڑکوں کی مرمت کے حوالے سے اجلاس۔ اجلاس میں صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقی ناصر حسین شاہ، وزیر ورکس اینڈ سروسز علی حسن زرداری، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، چیئرمین پی اینڈ ڈی نجم شاہ، سیکریٹری خزانہ فیاض جتوئی، سیکریٹری ورکس محمد علی کھوسو شریک۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ اب سیلاب کی صورتحال بہتر ہوگئی ہے۔ میں چاہتا ہوں کہ اب سڑکوں کی مرمت کا کام تیزی سے شروع کرنا چاہئے۔
علی حسن زرداری نے کہا کہ حیدرآباد ڈویژن میں 3545.39 کلومیٹر یعنی 219 سڑکوں کو نقصان پہنچا ہے۔ سکھر ڈویژن میں 319 کلومیٹر یعنی 27 سڑکیں خراب ہوئی ہیں۔ دادو کے 178 سڑکیں خراب ہوئی ہیں، جن کی لمبائی 124.81 کلومیٹر ہے۔
ترجمان نے وزیراعلیٰ سندھ کو سڑکوں کی تصاویر دکھا کر حالات سے آگاہ کیا گیا۔ کچھ سڑکوں پر پل، کلورٹس بھی خراب ہوئی ہیں، وزیراعلیٰ سندھ کو آگاہی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے وزیر پی اینڈ ڈی ناصر شاہ اور وزیر ورکس علی حسن زرداری کی کہ وہ مشترکہ اجلاس کریں۔ تمام متاثر سڑکوں کی مرمت کے کاموں کی لاگت بنا کر رپورٹ کریں، وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ جلد از جلد سڑکوں کی مرمت کر کے آمد رفت کا نظام بہتر کیا جائے۔ جو سڑکیں ماضی قریب میں بنائی تھیں اگر وہ بھی خراب ہوئی ہیں تو انکوائری کرائیں۔