Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

کمشنر کراچی محمد اقبال میمن سے گھانا کے ہائی کمشنر کی چار رکنی وفد کے ساتھ ملاقات

اس ملاقات میں تجارتی مواقع تلاش کرنے اور آپس کے تجارتی تعلقات میں اضافہ پر بات چیت کی

0

کمشنر کراچی محمد اقبال میمن سے گھانا کے ہائی کمشنر کی چار رکنی وفد کے ساتھ ملاقات

کراچی : کمشنر کراچی محمد اقبال میمن سے ان کے دفتر میں گھانا کے ہائی کمشنر اوسو بوٹنگ اووسو بواٹینگ نے چار رکنی وفد کے ساتھ ملاقات کی۔ دونوں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

تجارتی مواقع تلاش کرنے اور آپس کے تجارتی تعلقات میں اضافہ پر بات چیت کی ۔ ہائی کمشنر گھانا نے کمشنر کو گھانا میں پاکستان کے لئے موجود تجارتی مواقع کے بارے میں تفصیل سے بتایا۔

انھوں نے کہا کہ گھانا کی تجارتی پالیسی آزادانہ ہے اور پاکستان کو اپنی مختلف مصنوعات کو فروغ دینے کے لئے اس گھانا کی آزادانہ پالیسی سے استفادہ کرنا چاہئے۔ انھوں نے کہا انھوں نے کہا کہ خاص طور پر پاکستان کی مختلف مصنوعات خاص طور پر سوتی ملبوسات کی گھانا میں طلب موجود ہے۔

کمشنر نے کہا کہ پاکستان اور گھانا کے درمیان خو شگوار اور دوستانہ تعلقا ت ہیں دونوں ملکو ں کے درمیان آپس میں موجودہ تجارتی تعلقات کوبڑھانے کے مواقع تلاش کرنے کی ضرورت ہے اس سے پاکستان کے زر مبادلہ میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

انھوں نے کہا وہ پاکستان اور گھانا کے درمیان تجارتی تعلقا ت میں اضافہ کے لئے اپنا کردار ادا کریں گے اور کراچی اور پاکستان کی صنعتی برادری کی توجہ دلائیں گے کہ وہ انھیں گھانا میں پاکستانی مصنوعات کے فروغ کے مواقع تلاش کرنے کی جانب راغب کریں گے۔

انھوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے لئے تجارت کے مواقع امید افزاہیں انھیں یقینا بڑھانے کے لئے دونوں ممالک کے تاجر مل کر کوششیں کرنی چاہیں

Comments
Loading...