میکسیکو میں بچوں کے ایک انڈور پارک اور ایک کیسینو میں زبردست آگ اور دھماکوں نے تباہی مچادی۔
سول ڈیفنس کے ڈائریکٹر نے این+ ماس نیوز کو بتایا کہ آگ بچوں کے کھیل کی جگہ سے لگی
میکسیکو میں بچوں کے ایک انڈور پارک اور ایک کیسینو میں زبردست آگ اور دھماکوں نے تباہی مچادی۔
تفصیلات کے مطابق جمعرات کو میکسیکو میں بچوں کے ایک انڈور پارک اور ایک کیسینو میں زبردست آگ اور دھماکوں نے تباہی مچادی۔ حکام نے بتایا کہ ایک 39 سالہ شخص کو علاج کے لیے ہسپتال لے جایا گیا۔ جس کے ہاتھ اور کمر جل گئے تھے۔ دو دیگر افراد کو صدمے کی وجہ سے پیرامیڈیکس کے ذریعہ جائے وقوعہ پر علاج کیا گیا۔
سول ڈیفنس کے ڈائریکٹر نے این+ ماس نیوز کو بتایا کہ آگ بچوں کے کھیل کی جگہ سے لگی، جب کارکن مرمت کا کام کر رہے تھے۔ انہوں نے خود آگ بجھانے کی کوشش کی اس سے پہلے کہ یہ قابو سے باہر ہو جائے اور کیسینو میں پھیل جائے۔ لیکن ایسا نہیں ہوا آگ بے قابو ہوگئی۔