Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

اجمیر پمپ پر چوری نہی ڈکیتی کی واردات ہے۔ شہزاد مظہر

اجمیر پمپ کی چار دیواری تعمیر کی جائے۔شہزاد مظہر

0

اجمیر پمپ پر چوری نہی ڈکیتی کی واردات ہے۔ شہزاد مظہر

کراچی : اجمیر پمپ پر کیبل کی چوری نہیں ڈکیتی کی واردات ہوئی ہے۔ دن دہاڑے کمرے کے تالے توڑ کر اندر داخل ہونا اور چلتی ہوئی پی ایم ٹی سے ایک نہیں اٹھ کیبل 240 ایم ایم کے نکالنا آسان نہیں۔ یہ واردات الیکٹرک و پی ایم ٹی کے کام کی سمجھ و کیبل کی مالیت سے واقف ماہر ہی کرسکتا حیرت کی بات ہے کہ لاکھوں روپے مالیت ڈکیتی کی واردات پر کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے ذمہ داران ایف آئی آر کیوں نہی کٹواتے؟

یہ بات سید شہزاد مظہر جماعت اسلامی کے چیئرمین یوسی نے کونسلر محمد ایوب و محسن وہرہ کے ساتھ اجمیر پمپ پر کیبل کی مرمت کے کام کا جائزہ لیتے ہوئے کہی اس موقع پر انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ کے عملے نے بتایا کہ کیبل کے ساتھ الیکٹرک پینل و بورڈ بھی نئے سرے سے بنائے جائیں گے ہفتہ کی شام تک کام مکمل کرلیں گے۔

شہزاد مظہر نے کہا کہ کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن نااہل و کرپٹ ادارہ ہے اسکے ملازمین ادارے کی املاک و پانی سے کاروبار کررہے ہیں اجمیر پمپ لاوارث بنا رکھا ہے جو چاہے قبضہ کرے جانور نہلائے پیشاب پاخانہ کرے دوسری طرف اجمیر پمپ کی حدود میں پیپلز پارٹی کا یوسی آفس ہے اور قابض میئر کراچی خود واٹر کارپوریشن کے چیئرمین بھی ہیں اسکے باوجود اجمیر پمپ محفوظ نہی ہے اور یو سی سرسید کی عوام پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں۔

انہوں نے کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے چیئرمین سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر اجمیر پمپ کی چار دیواری تعمیر کرکے مرکزی دروازہ لگوایا جائے اور چوکیداروں کا تقرر کیا جائے۔

Comments
Loading...