Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

سپلٹ ویلا 15 میں سچن اور دیگ وجے نےآکریتی کے بارے میں ساری پول کھول دی

سپلٹ ویلا 15 کا آغاز، بہت سے لوگوں کی اصلیت سامنے آنے لگی۔

0

سپلٹ ویلا 15 میں سچن اور دیگ وجے نےآکریتی کے بارے میں ساری پول کھول دی

جیسا کہ سب کو معلوم ہی ہے کہ بھارت میں بہت سارے ریالٹی شو آتے ہیں۔ اس میں سے ایک اسپلٹ ویلا بھی ہے۔ اسپلٹ ویلا 15 کا آغاز ہوگیا ہے اور اس میں روڈیز کے ساتھ ساتھ کچھ اور لوگوں کو بھی لیا گیا ہے۔ اس دفعہ کا اسپلٹ ویلا ایک دم اپنے نام کے جیسا ہی ہے۔ کیونکہ اس کی تھیم کچھ اس طرح کی ہے کہ جو لوگ ماضی کے ریلیشن شپ کو بھلا کر آگے بڑھنا چاہتے ہیں ان کے سامنے ان کے ایکس کو ہی لاکر کھڑا کردیا گیا ہے۔ اس کے بعد وہ اپنے ایکس کو جب کسی اور کے ساتھ دیکھیں گے تو کیا ہوگاَ وہی ہو رہا ہے شو کے اندر۔

اس دفعہ اس کے ہوسٹ سنی لیونی کے ساتھ ساتھ ایک نئے میل کو لیا گیا ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ ارفی جاوید کو شو میں لے کر شو کو اور زیادہ گندہ کردیا ہے۔ کیونکہ ارفی کا غرور شو کو خراب کررہا ہے۔

ارفی جاوید کی طرف سے ایک ٹاکس بنایا گیا جس میں نئے ساتھی کے سامنے دونوں پرانے چاہنے والوں کو بیٹھا کر ان کے ماضی کے بارے میں سوال کئے گئے۔ جس میں سچن اور دیگ وجے نےآکریتی کے بارے کچھ ایسی باتیں کیں جس کی وجہ سے آکریتی نے رونا شروع کردیا اور ضور ضور سے چلانا شروع کردیا۔

پھر ہونا کیا تھا لوگوں نے سچن کو ہی گناہ گار ٹہرادیا۔

Comments
Loading...