جو جتنا طاقتور ہے اتنا ہی زیادہ طاقت استعمال کرکے قانون کا مذاق اڑا رہا ہے۔ سید وجیہہ حسن
شہریوں کی جان و مال کو بلڈرز کے مسلح کارندوں سے بھی خطرہ ہے، نارتھ ناظم آباد میں نوجوانوں پر فائرنگ قابلِ مذمت ہے: سید وجیہہ حسن
جو جتنا طاقتور ہے اتنا ہی زیادہ طاقت استعمال کرکے قانون کا مذاق اڑا رہا ہے۔ سید وجیہہ حسن
کراچی: جماعت اسلامی ضلع وسطی کے امیر سید وجیہہ حسن نے کہا ہے کہ شہریوں کی جان و مال کو ڈاکوؤں کے علاوہ پولیس، سیکورٹی گارڈز اور سادہ لباس میں مسلح گھومنے والوں سے بھی شدید خطرہ ہے۔ اس کی ایک مثال نارتھ ناظم آباد بلاک این کا واقعہ ہے جس میں مسلح افراد کی فائرنگ سے دو نوجوان مبشر اور سلیم زخمی ہوگئے۔
بدھ کو ایک بیان میں وجہیہ حسن نے فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بنیادی بات یہ ہے کہ بلڈرز کے مسلح کارندے سادہ کپڑوں میں تھے جو قانون کی خلاف ورزی ہے، اسی وجہ سے مسلح افراد کو ڈاکو سمجھا گیا۔ دوسری بات یہ ہے کہ مقامی نوجوان حمزہ نے ان مسلح افراد کو بتایا بھی کہ یہ نوجوان میرے دوست ہیں، ڈاکو نہیں ہیں، لیکن مسلح افراد نے قتل کی نیت سے براہ راست فائرنگ کرکے دونوں کو زخمی کیا۔
ایک حملہ آور کو گرفتار کر لیا گیا۔مگر دوسرا ملزم فرار ہے ۔ سید وجہیہ حسن نے مطالبہ کیا کہ دوسرے مسلح شخص کو بھی گرفتار کیا جائے، دونوں کو سزا دی جائے اور گارڈز کو وردی کا پابند کیا جائے تاکہ ایسے واقعات کی روک تھام ہو۔ انہوں نے کہا کہ اسلحے کا بے دریغ استعمال ہونے لگا ہے جو قابلِ مذمت ہے۔
انہوں نے کہا کہ جو جتنا طاقتور ہے اتنا ہی زیادہ طاقت استعمال کرکے قانون کا مذاق اڑا رہا ہے۔ امیر جماعت اسلامی ضلع وسطی نے کہا کہ اطلاع کے مطابق واقعہ بلڈر کے دفتر پر ہوا، بلڈر کے مسلح کارندوں نے اندھا دھند اسلحہ استعمال کیا جس کی ہم مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے زخمیوں اور ان کے اہلخانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا۔