شادمان ٹاون کا برساتی نالہ ایک اور زندگی نگل گیا
شادمان ٹاون سیکٹر 14-بی میں موجود برساتی نالے کی تعمیر کا کام ابھی تک شروع نہیں کیا جاسکا۔
شادمان ٹاون کا برساتی نالہ ایک اور زندگی نگل گیا
تفصیلات کے مطابق شادمان ٹاون سیکٹر 14-بی میں موجود برساتی نالے میں آئے دن کوئی نا کوئی حادثہ ہوتا رہتا ہے۔ اس کی وجہ نالے کی دیوار اور چھت اتنی زیادہ خراب ہوئی ہے کہ اس کی وجہ سے لوگ اس میں گرجاتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ نشہ کرنے والوں نے اس کی چھت کے سارے سریعے نکال لئے ہیں تو کبھی یہ چھت ان کے اوپر گر جاتی ہے اور کبھی اس کے اوپر سے کوئی گزر رہا ہوتا ہے تو اس کے ساتھ گر جاتی ہے۔ ٹاون نے اس نالے پر لگے پول نکالنا شروع کردئیے ہیں کہ نالے کی تعمیر ہوگی۔ جس کے بعد اس سڑک پر بہت زیادہ اندھیرا ہوگیا ہے اور رات کے وقت موٹر سائیکل سوار اور کار اس نالے میں گر جاتی ہے۔
آج بھی ایک ایسا ہی واقع پیش آیا جس لوگوں نے ایدھی کو فون کرکے نالے میں سے ایک شخص کی لاش نکالنے کا کہا۔ اس وقت وہاں علاقہ مکین بھی موجود تھے اور ایم کیو ایم پاکستان ایم پی اے جمال احمد بھی وہاں اؔگئے۔ برسات کے دنوں میں یہ نالہ اور زیادہ خطر ناک ہوجاتا ہے جب سڑک اور نالے کا پتہ ہی نہیں چلتا ہے۔ علاقہ مکین کی مئیر کراچی مرتصی وہاب سے درخواست ہے کہ وہ اس نالے کو بھی تعمیر کرنے کے لئے جلد از جلد اقدام کریں۔