گاڑیوں کی مرمت سے بلدیاتی سہولیات کی فراہمی میں آسانی ممکن ہوگی۔چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف
خوشحال پاکستان اسکیم کے تحت خریدی گئیں گاڑیوں کو مرمت کرکے اُون روڈ کیا جارہا ہے۔چیئرمین محمد یوسف
نیو کراچی ٹاؤن کی ناکارہ گاڑیوں کو مرمت کے بعد اُون روڈ کردیا گیا۔
کراچی : منتخب بلدیاتی نمائندوں اور نیو کراچی ٹاؤن انتظامیہ کا شاندار کارنامہ۔ ناکارہ گاڑیوں کو کارآمد بناکر اُون روڈ کردیا گیا۔تقریب رونمائی میں میونسپل کمشنرنیو کراچی ٹاؤن ایاز حمید اللہ بلوچ،وائس چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن شعیب بن ظہیر،موٹر وہیکل آفیسر محمد مُشتاق خان،ایکسی این ایم این ای ندیم حیدرو دیگر ٹاؤن افسران کے ساتھ الیکٹرک و پرنٹ میڈیا کے نمائندوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔
چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف نے مرمت شدہ گاڑیوں کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیو کراچی ٹاؤن میں گاڑیوں کا ایک پہاڑ موجود ہے یہ وہ گاڑیاں ہیں جو خوشحال پاکستان اسکیم کے تحت سن 2001 اور سن 2004 کے درمیان ٹاؤن نے حاصل کیں تھیں یہ گاڑیاں اپنے حصے کا کام کررہی تھیں لیکن جب سندھ سالٹ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ آیا اور کچرا اُٹھانے کے کام کا ذمہ لیا تو ٹاؤن کی تمام گاڑیوں کا پہاڑ بنا کر ڈمپ کردیا گیا جب بلدیاتی الیکشن کے بعد ٹاؤن بحال ہوئے تو ٹاؤن کے پاس کوئی ایسی گاڑی موجود نہیں تھی جس سے ضرورت کے وقت کام لیا جاسکے اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے منتخب نمائندوں اور میونسپل کمشنر نیو کراچی ٹاؤن ایاز حمید اللہ بلوچ نے افسران سے مشاورت کے بعد ان گاڑیوں کی مرمت کا کام شروع کرایا۔الحمداللہ آج ہم نے نیو کراچی ٹاؤن کی ساتھ ناکارہ گاڑیوں کو مرمت کے بعد اُون روڈ کردیا ہے جس میں ٹریکٹر ٹرالی،چھوٹے ڈمپر،الیکٹرک وین،واٹر ٹینکرہیں جو اپنے ڈپارٹمنٹ سے اپنے حصے کا کام کریں گے۔
اس موقع پر میں میونسپل کمشنر ایاز حمید اللہ بلوچ،ٹاؤن وائس چیئرمین شعیب بن ظہیر اوراپنی پوری ٹاؤن انتظامیہ کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے ناکارہ گاڑیوں کی بحالی میں اہم کردار ادا کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ساتھ گاڑیا ں تیار ہیں جبکہ پانچ ناکارہ گاڑیا ں کی بھی مرمت کا کام جاری ہے اور جلد انہیں بھی تیار کرکے نیو کراچی ٹاؤن ک اسکوڈ میں شامل کرلیا جائے گا۔اللہ کا شکر ہے کہ آج ہماری گاڑیاں بہتر حالت میں آگئی ہیں جس کی وجہ سے بلدیاتی سہولیات کی فراہمی میں مدد ملے گی۔