Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

ڈکیت گینگ آپریٹ کرنے اور اپنے ہی سابقہ ساتھی کو فائرنگ کرکے زخمی کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا

پولیس نے موجودہ معلومات کی بنیاد پر دو مختلف چھاپہ مار کاروائیوں کے دوران فائرنگ کرنے والے دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

0

گرفتار ملزمان میں اشتیاق عرف ماما ولد محمد مشتاق اور فیضان عرف عاقب عرف فوجی ولد نسیم شامل ہیں۔

کراچی : ضلع ویسٹ پولیس نے ڈکیت گینگ آپریٹ کرنے اور اپنے ہی سابقہ ساتھی کو فائرنگ کرکے زخمی کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان کا سابقہ ساتھی محمد یوسف بنگالی ولد یونس جوکہ اورنگی ٹاؤن اور ان کا ساتھ چھوڑ کر کورنگی منتقل ہوگیا تھا۔ مضروب اورنگی ٹاؤن اپنی پھوپھو سے ملنے آیا ہوا تھا، ملزمان نے اسے دیکھا تو واردات کا نشانہ بنایا اور فائرنگ کرکے زخمی کرنے کے بعد فرار ہوگئے۔

پولیس نے اطلاع ملتے ہی مضروب کا بیان قلمبند کیا اور واقع کا مقدمہ الزام نمبر 406/2024 بجرم دفعہ 394/397/34 تھانہ اورنگی ٹاؤن میں درج کیا گیا۔ پولیس نے موجودہ معلومات کی بنیاد پر دو مختلف چھاپہ مار کاروائیوں کے دوران فائرنگ کرنے والے دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان سے فائرنگ میں استعمال ہونے والے 02 پسٹلز 9 ایم ایم بمعہ ایمونیشن، مضروب کی گھڑی اور موبائل فون بھی برآمد کرلیا گیا۔ واقع میں استعمال ہونے والی 125 موٹرسائیکل اور موقع واردات سے چلیدہ خولز بھی قبضہ پولیس میں لے لئے گئے۔

گرفتار ملزمان میں اشتیاق عرف ماما ولد محمد مشتاق اور فیضان عرف عاقب عرف فوجی ولد نسیم شامل ہیں۔ ملزم اشتیاق عرف ماما کا ڈکیت گینگ اورنگی ٹاؤن سے لیکر کورنگی تک کے مختلف علاقوں میں آپریٹ کرتا ہے۔ ملزمان گینگ میں 01 آئی ایم ای آئی پیچر بھی شامل ہیں جس کی تفصیلات حاصل کرلی گئیں ہیں جبکہ آئی ایم ای آئی پیچر سمیت ملزمان کے فرار ساتھی کی تلاش جاری ہیں۔ ملزمان کو ضابطے کے تحت گرفتار کرکے مزید قانونی کاروائی کے لئے تفتیشی حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔ گرفتار ملزم اشتیاق عرف ماما قبل از بھی پولیس مقابلہ، 7اے ٹی اے، اسلحہ اور منشیات کے مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جاچکا ہے۔

Comments
Loading...