Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

اس کنونشن کا مقصد نوجوانوں کو باہر جانے سے روکنا ہے انہیں اس شہر میں ایسی بنیادی ضروریات دینی ہیں جسے حاصل کرکہ وہ اس ملک کی خدمت کرنے میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔ڈاکٹر فارق ستار

اس یوتھ کنونشن کے انعقاد کا مقصد صرف نوجوانوں کو مثبت راہ پر ڈال کر انہیں ضائع ہونے سے بچانا ہے۔ڈاکٹر فارق ستار

0

اس کنونشن کا مقصد نوجوانوں کو باہر جانے سے روکنا ہے انہیں اس شہر میں ایسی بنیادی ضروریات دینی ہیں جسے حاصل کرکہ وہ اس ملک کی خدمت کرنے میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔ڈاکٹر فارق ستار

کراچی : اس موقع پر ڈاکٹر فارق ستار نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس پنڈال میں ہر زبان بولنے والا نوجوان بلا رنگ نسل کی تفریق کے یہاں موجود ہے ایم کیو ایم کے یوتھ کنونشن میں ہر نوجوان ایک عہد اور عزم کے ساتھ آیا ہے تاکہ پاکستان اپنے اصل کی جانب لوٹ سکے آج ایم کیو ایم پاکستان ایک بار بھر اسی عظمت کو بحال کرنے جارہی ہے۔ جس طرح میں اپنی نوجوانی میں اس شہر کا میئر بنا اسی طرح اب ایم کیو ایم میں شامل نوجوانوں کو ہی اعلٰی ایوانوں میں لیکر جانا ہے۔

آج کے اس کنونشن کا مقصد اس وقت کے نوجوان جو اس ملک سے باہر جارہے ہیں انہیں اس شہر میں ایسی بنیادی ضروریات دینی ہیں جسے حاصل کرکہ وہ اس ملک کی خدمت کرنے میں اپنا کردار ادا کرنے میں ایک اہم کردار ادا کر سکیں جو آج کے نوجوانوں میں پائی جانے والی مایوسی، غلامی محتاجی سے عزت نفس کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے نکالنے کی جانب ایک قدم ہے یہ کنونشن کوئی عام کنونشن نہیں ہے اگر کراچی اپنے پیروں پر کھڑا ہوگیا تو پاکستان اپنے پیروں پر کھڑا ہوجائیگا، آج کے اس کنونشن سے پاکستان کی سیاست، معیشت اور معاشرت بھی تبدیل ہوگی آج یہاں کے نوجوانوں کو ایسا ہنر سکھائیں گے کہ جس سے پڑھے لکھے نوجوان بائیکیا چلانے کے بجائے اپنا روزگار چلائنگے جس سے آپ کو غلامی اور محتاجی سے چھٹکارا حاصل ہوگا۔

ہمیں آج یہ عہد کرنا ہے کہ ہمیں آصف زرداری،شہباز شریف،فارق ستار،نعیم الرحمان، پیدا نہیں بلکہ بل گیٹس ایلون مسک پیدا کرنے ہیں جو اس ملک میں حقیقی تبدیلی لا سکیں اور ملک کو اس راہ پر گامزن کر سکیں جس کیلئے یہ ملک وجود میں آیا تھا اور یہ اسی وقت ہوسکتا ہے کہ جب نوجوان اپنا کردار ادا کرینگے۔کنونشن کے اختتام میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات میں گولڈ میڈل اور انعمات بھی تقسیم کئے گئے۔اس موقع پر اے پی ایم ایس او، متحدہ یوتھ فورم،سی او سی،ایم کیو ایم کے مختلف شعبہ جات کے ذمہ داران اور شعبہ خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

Comments
Loading...