Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

آج معاشرے میں اتنا جھوٹ ہے کہ اس میں صحیح لیڈر کو پہچانا مشکل ہے یہ یاد رکھنا نوجوانوں لیڈر سب کچھ ہو سکتا ہے لیکن بد کردار نہیں ہو سکتا۔ سید مصطفی کمال

ہم آپ کو ایسے کاروباری آئیڈیاز اور ہنر دینے جارہے ہیں جس سے آج نوجوان مایوسی کو یہاں دفن کر کے گھر جائینگے۔ سید مصطفی کمال

0

آج معاشرے میں اتنا جھوٹ ہے کہ اس میں صحیح لیڈر کو پہچانا مشکل ہے یہ یاد رکھنا نوجوانوں لیڈر سب کچھ ہو سکتا ہے لیکن بد کردار نہیں ہو سکتا۔ سید مصطفی کمال

کراچی : سینئر رہنما سید مصطفٰی کمال نے نوجوانوں سے خطاب کرتے کرتے کہا کہ اللہ نے انسان کو اپنے لیڈر کو پہنچاننے کا ہنر دیا.ہے آج معاشرے میں اتنا جھوٹ ہے کہ اس میں صحیح لیڈر کو پہچانا مشکل ہے یہ یاد رکھنا نوجوانوں لیڈر سب کچھ ہو سکتا ہے لیکن بد کردار نہیں ہو سکتا ماضی میں فرعون نمرود بھی بہت بڑے لیڈر تھے انہیں بھی بہت لوگ مانتے تھے آپ سب نوجوانوں کو لیڈر کی فالور شپ نہیں دیکھنی ان کے کردار دیکھنے ہیں ہم اگر اپنالیڈر چننے میں غلطی کردی تو ہم بہت پیچھے چلے جائینگے۔

میں آج یہاں کے نوجوانوں کو کہتا ہوں کہ یاد رکھیں ہم آپ کو ایسا ہنر دینے جارہے ہیں کہ جس سے آ.ج یہاں سے نوجوان مایوسی کو یہاں دفن کر کے گھر جائینگے،پاپولرٹی کردار کی سند نہیں ہے لاکھوں کے اس مجمعے نے ثابت کر دیا کہ کراچی آج بھی اس ملک کو چلانے اور سنبھالنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ سید مصطفی کمال نے کہا کہ چالیس ملکوں کے عالمی مقابلے میں پاکستان کراچی کے 04نوجوان گولڈ میڈل جیت کر آئے ہیں انہیں ایم کیو ایم پاکستان آج خراچ تحسین کرتی ہے اور ہم پر امید ہیں کہ اس یوتھ کنونشن میں موجود جتنے نوجوان ہیں یہ ان چار نوجوانوں.کی طرح پاکستان اور کراچی کا نام دنیا بھر میں روشن کرینگے۔

سید مصطفی کمال نے مزید کہا کہ آج ایم کیو ایم تمام پاکستانیوں کیلئے 100 ایسے نئے آئیڈیاز.پیش کرنے جارہے ہیں جس کے ذریعے آپ گھر بیٹھے کام کر سکتے ہیں،اب حکومت سے نوکریوں کی بھیک مانگنا بند کیا جانا چاہیئے ہم نے یہ دنیا بھر میں مو.جود ای کامرس کے ایکسپرٹ کے ساتھ بیٹھ کر کراچی اور تمام پاکستانیوں کیلئے یہ معلومات اکٹھا کیں ہیں اور اب ہم سمجھتے ہیں کے تمام لوگ کنیکٹ ایم کیو ایم.کے ذریعے 5 ہزار سے 6 ہزار روپے روزانہ کما سکتے ہیں۔،کنیکٹ ایم کیو ایم کے یو آر ایل لنک کے ذریعے روزانہ ہزاروں روپے کما سکتے ہیں کم سے کم. انویسٹ منٹ کر کے آپ کنیکٹ ایم کیو ایم کے یو آر ایل کو کھولیں وہاں 100 کاروبار کرنے کے آئیڈیاز ملیں گے اور وہاں انگریزی کے ساتھ ساتھ اردو میں بھی تمام معلومات موجود ہیں۔

بس آپ اپنا اکاؤنٹ رجسٹرڈ کرکے اور اپنے خود کے کاروبار کے مالک بنیں اور حکومت سے نوکری کی امید چھوڑیں بلکہ اپنے خود کے کاروبار کے مالک بنیں اور حکومت کو اپنا نوکر بنائیں ایم کیو ایم نوجوانوں سے کیئے  وعدے کو عملی جامہ پہنانے جارہی ہے جس صرف..پاکستان میں نہیں بلکہ پوری دنیا میں موجود تمام پاکستانی شہری مستفید ہو سکیں گے۔

Comments
Loading...