کراچی شہر میں منگل کو بارش ہوسکتی ہے
نئے سسٹم کی وجہ سے کراچی شہر میں پورے ہفتہ بارش ہوسکتی ہے۔
کراچی شہر میں منگل کو بارش ہوسکتی ہے
تفصیلات کے مطابق بھارت کی طرف سے ایک نیا سسٹم سندھ میں داخل ہورہا ہے۔ جس کی وجہ سے سندھ اور کراچی میں ایک ہفتہ تک بارش ہوسکتی ہے۔ یہ سسٹم دوارکا اور نالیہ میں بارش برسانے کے بعد بدین، مٹی اور عمر کورٹ میں پیر کے دن داخل ہوگا۔ اس کے ساتھ ساتھ ٹھٹہ اور حیدرآباد میں بھی بارش کی پیشنگوئی کی گئی ہے۔
منگل کی رات 12 بجے یہ سسٹم کراچی کی ساحلی پٹی سے ٹکرائے گا جس کی وجہ سے کراچی شہر میں بارشیں شروع ہوجائیں گی۔ منکل رات اور دن میں کراچی شہر میں شدید بارش کی پیشنگوئی کی گئی ہے۔ باقی ہفتہ میں ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔
اس کے بعد یہ سسٹم بلوجستان کی طرف بڑھ جائے گا۔ امید ہے کہ اس کے بعد کراچی کا موسم کافی خوشگوار ہوجائے گا۔