Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

پی ٹی آئی کا اصل چہرہ قوم کے سامنے عیاں ہوچکا ہے۔ خواجہ اظہارالحسن

اے پی ایم ایس او کے زیر اہتمام حیدر آباد میں منعقد ذمہ داران کے اجلاس سے رہنماؤں کا خطاب

0

پی ٹی آئی کا اصل چہرہ قوم کے سامنے عیاں ہوچکا ہے۔ خواجہ اظہارالحسن

تفصیلات کے مطابق آل پاکستان متحدہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیر اہتمام حیدرآباد میں ذمہ داران کا اجلاس منعقد کیا گیا جس میں ڈپٹی کنوینر ایم کیو ایم پاکستان خواجہ اظہار الحسن، اراکین رابطہ کمیٹی اور اے پی ایم ایس او کے مرکزی کمیٹی کے جوائنٹ انچارج و اراکین سمیت ذمہ داران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ زمانہ طالب علمی میں جو کچھ مجھے میرے ذمہ داران نے سکھایا اور جو راستہ دکھایا ہم اس پر آج بھی گامزن ہیں اور آج دنیا کے سب سے قیمتی لوگ میرے سامنے بیٹھے ہیں کیوں کہ آپ وہ لوگ ہیں جو پہلے خواب دیکھتے ہیں پھر اسے حقیقت میں تبدیل کرتے ہیں جو کام کسی بھی طلبہ تنظیم نے سوچے بھی نہیں وہ کام اے پی ایم ایس او نے کر کے دکھائے ہیں چاہے وہ ایم کیو ایم پاکستان کی بنیاد رکھنے کا ہو یا مہاجر قوم کو شناخت دے کر غریب گھرانوں سے تعلق رکھنے والے طالب علموں کو ملک کے اعلٰی ایوانوں میں بھیج کر یہ بتانا ہو کہ ہم پاکستان کی پانچویں قومیت ہیں جن کے آباؤ اجداد نے پہلے یہ ملک بنایا اور پھر اسے چلایا اور آج تک معاشی حوالے سے چلاتے آرہے ہیں اور ہم ہی وہ لوگ ہیں جو پاکستان کو اس کے اصل مقصد کی طرف لیکر جائینگے اور بانیان پاکستان کے خوابوں کے مطابق تعمیر کریں گے اور اس ملک کو حقیقی معنوں میں فلاحی و جمہوری ریاست بنائیں گے جہاں سب کو بلا امتیاز مذہب، رنگ و نسل برابری کے حقوق حاصل ہوں اور خواب کی تکمیل کے لیے عمل و کردار بہت اہم ہوتا ہے افسانوں میں رہنے والے لوگ اپنی منزل حاصل نہیں کر سکتے۔

خواجہ اظہارالحسن نے مزید کہا کہ سیاسی انجینئرنگ کی بدولت وجود میں آنے والی پی ٹی آئی کا اصل چہرہ قوم کے سامنے عیاں ہوچکا ہےعمران نیازی کا مقصد صرف اور صرف وزارت عظمی حاصل کرنا ہے وہ وزیراعظم بننے کی خواہش میں غلط اور صحیح کا فیصلہ کرنے سے بھی قاصر ہے غلطیوں سے نہ گھر تباہ ہوتے ہیں نہ تنظیم بلکہ غلطیوں پر ڈٹ جانے سے تباہی پھیلتی ہے۔

رکن رابطہ کمیٹی وسیم حسین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اے پی ایم ایس او نے ہمیشہ پڑھی لکھی اور ایک بہترین قیادت ایم کیو ایم  کو فراہم کی ہے اور ہمیں امید ہے اے پی ایم ایس او آگے بھی اس روایت کو برقرار رکھے گی۔انہوں نے کہا کہ آج جو اس ملک میں ہورہا ہے اسے دیکھتے ہوئے میں یہ کہنا چاہتاہوں کہ22اگست 2016ء کو پاکستان مخالف بات کرنے پر جو قربانی ہم نے دی ہے ایسی قربانی کے بارے میں کوئی اور سیاسی جماعت کبھی سوچ بھی نہیں سکتی بانی متحدہ سے  علیدگی کی وجہ صرف پاکستان سے محبت تھی اور عمران نیازی کی پاکستان اور افواج پاکستان کے خلاف سازشیں ہم کسی صورت برداشت نہیں کرینگے ہم نے اس ملک کیلئے بہت قربانیاں دی ہیں اور دیتے رہینگے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ریحان شاہ نے کہا کہ آج اے پی ایم ایس او اور ایم کیو ایم پاکستان ایک ایسے نظام کیلئے جدو جہد کر رہی ہے جو بانیان پاکستان کے مشن کے مطابق ہو ہم سب کو مل کر پاکستان کے موجودہ نظام کو تبدیل کرنا ہے اور ایک ایسا نظام لانا ہےجہاں سب معاشی، اقتصادی، سیاسی، سماجی اور مذہبی آزادی کے ساتھ رہ سکیں پاکستان کی ترقی و تعمیر میں نوجوانوں اور طالب علموں کا کرداربہت اہم ہے ہمیں اپنی تمام تر توانائی پاکستان کی خوشحالی ، ترقی کیلئے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کرنا ہے اور یہ اسی وقت ممکن ہے کہ جب ہم پوری ایمانداری کے ساتھ اپنی تعلیم پر توجہ دیں اور مظلوموں کیلئے جدو جہد کرنے میں اپنا کردار ادا کریں ملک اور قوم کی تعمیر نو کے لیے ہمیں نئے معماروں کی ضرورت ہے کیوں کہ اے پی ایم ایس او ایک تربیت گاہ ہے جو آپ کو نکھار کر ملک اور قوم کی خدمت کی ذمہ داری دیتی ہے۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ انچارج حیدر آباد زون ظفر صدیقی و دیگر نے بھی خطاب کیا۔

Comments
Loading...