راشد حسین اور اُنکے اہل خانہ کے لیۓ شدید صدمے کا ہے اور غم کی اِس گھڑی میں ایم کیو ایم پاکستان اُنکے ساتھ کھڑی ہے۔ سید مصطفیٰ کمال
ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر سید مصطفیٰ کمال کا ممبر کے ایم او سی کے والد کے انتقال گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
راشد حسین اور اُنکے اہل خانہ کے لیۓ شدید صدمے کا ہے اور غم کی اِس گھڑی میں ایم کیو ایم پاکستان اُنکے ساتھ کھڑی ہے۔ سید مصطفیٰ کمال
کراچی : متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر سید مصطفیٰ کمال نے کراچی مضافاتی آرگنائزیشن کمیٹی کے ممبر راشد حسین بلوچ کے والد فقیر محمد کے انتقال پر لیاری میں اُن کی رہائش گاہ جاکر اظہارِ تعزیت اور مرحوم کے لئے دعائے مغفرت کی۔
اِس موقع پر مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ یہ وقت راشد حسین اور اُنکے اہل خانہ کے لیۓ شدید صدمے کا ہے اور غم کی اِس گھڑی میں ایم کیو ایم پاکستان اُنکے ساتھ کھڑی ہے اور دعاگو ہے کہ الله پاک مرحوم کی مغفرت اور درجات بلند فرمائے ساتھ ساتھ تمام لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔
مزید پڑھیں : نہ چھری، نہ چاقو، نہ کوئی ہتھیار، ملزم نے کیا مرچوں سے وار
اِس موقع پر اُن کے ہمراہ ڈپٹی کنوینر انیس احمد قائم خانی اراکینِ سی او سی اور علاقائی ذمہ داران و کارکنان بھی موجود تھے۔