اب تک کسی کا نام میئر کیلئے فائنل نہیں ہوا ہے۔ سعید غنی
پرامن احتجاج کرنے والوں کے خلاف کاروائی نہیں ہونی چاہئے۔ سعید غنی
اب تک کسی کا نام میئر کیلئے فائنل نہیں ہوا ہے۔ سعید غنی
کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر محنت و افرادی قوت سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ عمران خان اس وقت ملک دشمن ایجنڈے کو لیکر چل رہے ہیں، عدالتوں کو قانون کے مطابق فیصلے کرنے چاہیے۔اس طرح کا ماحول ہم نے ماضی میں نہیں دیکھا۔9 مئی کے واقعات میں ملوث عناصر کو فوری ضمانت ملنے سے دہشت گردوں کے حوصلے بلند ہونگے۔پی ٹی آئی کے تمام حمایتی دہشت گرد نہیں ہے۔
اگر کوئی عمران کے ساتھ نہیں چلتا تو ہمیں ان لوگوں کو راستہ دینا چاہیے۔ اب تک کسی کا نام میئر کیلئے فائنل نہیں ہوا ہے، چار سے پانچ نام زیر غور ہیں۔ کسی بھی پارٹی کو جبر کے ساتھ ختم نہیں کرنا چاہئے، جن لوگوں نے جلاؤ گھیراؤ کیا انکے خلاف کاروائی ہونی چاہیے لیکن پر امن احتجاج کرنے والوں کے خلاف کاروائی نہیں ہونی چاہئے۔
ان خیالات کا اظہار نے ایکسپو سینٹر کراچی میں 29 ویں فرنیچر اینڈ لیونگ ایکسپو کراچی کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ سعید غن نے کہا کہ کراچی میں اس طرح کی نمائشوں کے انعقاد اور یہاں 70 سے زائد کمپنیز کے 300 سے زائد اسٹالز اور ان پر 30 فیصد سے زائد کے ڈسکاؤنٹ کا عوام کو فائندہ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی میں کم قیمت یہاں رکھی گئی ہے اور اس طرح کے ایونٹ ہونے چاہئے جس سے شہری مستفید ہونگے۔ سعید غنی نے کہا کہ میں کراچی کے شہریوں سے شرکت کی اپیل کرونگا۔ میڈیا کے سوالات کے جواب میں سعید غنی نے کہا کہ لطیف کھوسہ صاحب کا موقف ان کا ذاتی ہے پارٹی کا نہیں۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ عمران اس وقت ملک دشمن ایجنڈے کو لیکر چل رہے ہیں،
انہوں نے کہا کہ عدالتوں کو قانون کے مطابق فیصلے کرنے چاہیے۔اس طرح کا ماحول ہم نے ماضی میں نہیں دیکھا۔ سعید غنی نے کہا کہ یہاں تو ضمانت پر ضمانت مل رہی ہے۔اسلام آباد کے ہائیکورٹ میں لگتا ہے عمران کے وکیلوں نے دعائیں کی ہے۔جو عمران خان نے مانگتا وہ بھی اسے مل رہا ہے۔ سعید غنی نے کہا کہ عمران خان اس وقت اداروں پر حملہ آور ہے اور تمام تر ویڈیوز موجود ہے۔ ایک اور سوال کے جواب میں
انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات میں جو بھی ملوث ہے ان کو فوری ضمانت ملنے سے دہشت گردوں کے حوصلے بلند ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ خود عمران خان نے یہ بھی کہہ دیا کہ حملہ آئی ایس آئی نے کروایا۔انہوں نے کہا کہ ویڈیوز سب کے سامنے ہیں اور خود عمران نیازی کے کے بھانجے کی اور یاسمین راشد کی ویڈیوز موجود ہے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے تمام حمایتی دہشت گرد نہیں ہے۔اگر کوئی عمران کے ساتھ نہیں چلتا تو ہمیں ان لوگوں کو راستہ دینا چاہیے۔
پی ٹی آئی کو چھوڑ کر پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والوں کے سوال کے جواب میں سعید غنی نے کہا کہ ابھی تک پی ٹی آئی کے کراچی لوگوں نے ہم سے رابطہ نہیں کیا ہے تاہم اگر کوئی آنا چاہتا ہے تو ویلکم کرینگے۔بلدیاتی کامیاب امیدواروں کے مئیر اور چیئرمین بننے کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اب تک میئر کے الیکشن کا شیڈول نہیں آیا۔پچھلے سال جون میں بلدیاتی الیکشن ہوئے لیکن شیڈول نہیں آیا، ہم نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ کم سے کم عرصے میں شیڈول کو جاری کیا جائے اور اس سلسلے میں آج تمام ڈسٹرکٹ میں مظاہرے بھی کئے جائیں گے۔ مئیر کراچی کے سوال پر
سعید غنی نے کہا کہ مختلف لوگوں نے میئر بننے کی خوہش کا اظہار کیا ہے۔4 سے 5 نام ہیں لیکن اب تک کسی کا نام میئر کیلئے فائنل نہیں ہوا ہے۔ ایک اور سوال پر انہوں نے کہا کہ میں بطور سیاسی ورکر سمجھتا ہو کہ سیاسی لوگوں کے مقدمات فوجی عدالتوں میں چلنا اچھی بات نہیں۔لیکن آرمی تنصیبات پر حملہ کرنے والوں کا اگر ان کے رولز میں ہے تو چل سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جن کے خلاف شواہد ہے ان کے خلاف کاروائی ہونی چاہئے، پوری کی پوری جماعت کو کبھی ختم نہیں کیا جاسکتا۔
ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کا کام پورا ہوچکا ہے۔پی ٹی آئی کے رہنماؤں کے خلاف سیاسی انتقامی کارروائیوں اور گذشتہ روز خرم شیر زمان کے ریسٹورینٹ کو توڑنے کے سوال کے جواب میں سعید غنی نے کہا کہ سندھ حکومت اور پاکستان پیپلز پارٹی سیاسی انتقامی کارروائیوں کی حامی نہیں ہے۔ پی ٹی آئی کراچی میں صرف خرم شیر زمان نہیں ہے اگر کوئی غیر قانونی جگہ بنی ہے تو کاروائی ہونی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ جس دن خرم کا ریسٹورنٹ کا سیل ہوا ہے اس دن شہر بھر میں کاروائی ہوئی تھی اور کئی ریسٹورنٹ بند ہوئے تھے۔ ایک سوال پر سعید غنی نے کہا کہ جون میں صوبہ سندھ کے حیدرآباد کراچی کے علاوہ تمام شہروں میں الیکشن ہوگئے تھے۔ہم جون سے کراچی میں بلدیاتی الیکشن کی تیاری کررہے تھے۔بارشیں ہوئی جس کی وجہ سے الیکشن تاخیر کا شکار ہوا۔ الیکشن کمیشن نے جماعت اسلامی کے وہ کیسز بھی سنے جس کا آئین بھی اجازت نہیں دیتا۔اس کے بعد 11 یوسیز کے ضمنی انتخابات میں 3 ماہ تاخیر کی گئی اور اب مخصوص نشستوں کا جو شیڈول جاری کیا گیا ہے اس کو بھی طویل کیا گیا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پیٹرول کی کمی ہوئی ہے کرایوں کی کمی پر بھی محکمہ ٹرانسپورٹ کام کررہا ہے۔جو سرکاری نرخ ٹرانسپورٹ کے طے ہوتے ہے ٹرانسپورٹرز اس سے زائد کرایہ وصول کرتے ہیں۔
وزیر محنت و افرادی قوت سندھ سعید غنی ایکسپو سینٹر کراچی میں 29 ویں فرنیچر اینڈ لیونگ ایکسپو کراچی کا افتتاح کررہے ہیں اور بعد ازاں وہ میڈیا سے بات چیت کررہے ہیں۔