Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

کورنگی ٹاؤن یوسی 07، میں عوام کی سہولت کے لیے نادرا وین کا انتظام

0

کورنگی ٹاؤن یوسی 07، میں عوام کی سہولت کے لیے نادرا وین کا انتظام

کراچی : کورنگی ٹاؤن یوسی 07، میں عوام کی سہولت کے لیے نادرا وین کا انتظام کیا گیا۔ یوسی چیئرمین خورشید اقبال اور وائس چیئرمین سلیم شیخ کی جانب سے عوام کو سہولیات فراہم کرنا خوش آئند ہے۔

جماعت اسلامی ضلع کورنگی کے امیر مرزا فرحان بیگ کا نادرا کی جانب سے لگائی گئی نادرا وین کا دورہ۔ ان کے ہمراہ جماعت اسلامی ضلع کورنگی کے نائب صدر وحید خان بھی موجود تھے۔

لوگوں کو شناختی کارڈ سمیت نادرا کی جانب سے درپیش مسائل حل کرنے کی یقین دہائی بھی کرائی گئی۔ مرزا فرحان بیگ نے کہا کہ عوام کی سہولت کے لیے یوسی 7 میں نادرا وین کا انتظام کیا گیا ہے۔

امیر جماعتِ اسلامی ضلع کورنگی نے کہا کہ جماعت اسلامی غریب عوام کے مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہے۔

وائس چیئرمین سلیم شیخ نے کہا کہ درجنوں افراد نادرا وین کے ذریعے سہولیات سے مستفید ہورہے ہیں۔ ہمارا مقصد عوام کے لیے آسانیاں فراہم کرنا ہے۔ عوامی مفاد کے لیے آئندہ بھی اس طرح کے اقدامات کرتے رہیں گے۔

Comments
Loading...