عوام نے کردیا ہے کچرا، سندھ سولڈ ویسٹ، ڈی ایم سی اور کے ایم سی آو صاف کریں
تین دن کی بکر عید میں سڑکیں ایسا منظر پیش کرتی ہیں جیسے کبھی صفائی ہوئی نا ہو۔
عوام نے کردیا ہے کچرا، سندھ سولڈ ویسٹ، ڈی ایم سی اور کے ایم سی آو صاف کریں
دستوں! ایسے شہر میں رہتا ہوں میں جہاں لوگ غریب نہیں لیکن ان کے دل چھوٹے ہیں۔ ان کو اپنی غلطیاں نظر نہیں آتی ہے لیکن دوسروں پر الزام تراشی کرنے میں کسی سے کم بھی نہیں ہے۔ ہر کوئی محفل میں بیٹھ کر اپنے آپ کو فرشتہ اور سامنے والے کو شیطان ثابت کرنے میں لگا رہتا ہے۔ جی ہاں اس شہر کا نام کراچی ہے۔
تین دن کی بکر عید میں سڑکیں ایسا منظر پیش کررہی ہیں جیسے جہاں کبھی صفائی ہوئی نا ہو۔ جبکہ صفائی کا کام ڈی ایم سی، کے ایم سی اور سندھ سولد ویسٹ منیجمنٹ بورڈ کر رہا ہے۔
شادمان ٹاون نارتھ ناظم آباد یوسی 02 میں آرچڈ اسکول کے ساتھ ساتھ کچھ اور مقام پر صفائی کا کام کرایا گیا تھا عید سے 2 سے 3 دن پہلے کی بات ہے۔ نیچے ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے۔
اب یہی مقامات کو آپ دوسری ویڈیو جو نیچے آئے گی اس میں دیکھ لیجئے گا۔ لوگوں نے اپنے اپنے گھر آئے ہوئے جانوروں کا گوبر، مٹی، چارہ اپنے گھروں سے نکال کر سڑکوں پر ڈال دیا ہے اور اس کے بعد مختلف سوشل میڈیا اکاونٹ جیسے واٹس ایپ، ٹیوٹر، فیس بک پر حکومتی اداروں کو اس کی تصاویر اور ویڈیو دیکھا کر نشانہ بنانا شروع کردیا ہے۔
کہ انہوں نے صفائی نہیں کرائی۔ حالہ کہ اگر آپ ان لوگوں کے گھروں کو جاکر دیکھیں تو گھر کافی بڑے اور گھروں کے باہر بڑی بڑی گاڑیاں کھڑی ہیں۔ لیکن ان کے پاس اتنے پیسے نہیں ہے کہ کچرا اٹھا کر کچرا کنڈیوں میں ڈالیں۔ بلکہ ان کے سڑک کے کنارے ڈال دیا گیا ہے اور اب الزامات کی بارش شروع کردی گئی ہے۔
ہم خود ہی اپنے محلہ اور شہر کا صاف دیکھنا نہیں چاہتے ہیں اور الزام دوسروں پر لگاتے ہیں۔ تاکہ ان کی غلطی سامنے نا آجائے۔
اللہ ان لوگوں کو ہدایت دے آمین۔
دعاگو سید ذیشان